30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایسے اشد فاسق فاجر اگر توبہ نہ کریں تو ان سے میل جول ناجائز ہے ان کے پاس دوستانہ اٹھنا بیٹھنا حرام ہے۔پھر مناکحت توبڑی چیز ہے۔ اﷲ تعالٰی فرماتاہے:
|
" وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾"[1] |
اگر تجھے شیطان(غلط قسم کی مجلس میں بیٹھنے کی ممانعت کا حکم) بھلادے تو یاد آجانے کے بعد ظالموں کے پاس مت بیٹھو۔ (ت) |
اور جو ان میں اس ناپاك کبیرہ کو حلال بتائے اس پر اصرار واستکبارو مقابلہ شرع سے پیش آئے وہ یقینا کاف رہے اس کی عورت اس کے نکاح سے باہر ہے اس کے جنازے کی نماز حرام۔اسے مسلمانوں کی طرح غسل دینا،کفن دینا،دفن کرنا،اس کے دفن میں شریك ہونا،اس کی قبر پر جانا سب پر حرام ہے۔اﷲ تعالٰی فرماتاہے:
|
" وَلَا تُصَلِّ عَلٰۤی اَحَدٍ مِّنْہُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَاتَقُمْ عَلٰی قَبْرِہٖ ؕ"[2]۔ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔ |
جب ان کافروں میں سے کوئی مرجائے تو اس پر نماز مت پڑھو اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہو۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔(ت) |
فقیر کے یہاں فتاوی مجموعہ پر نقل ہوتے ہیں،میں نے نقل فرمانے والے صاحب سے کہہ دیا ہے کہ ان ملعون الفاظ کی نقل نہ کریں،سنا گیا ہے کہ سائل کا قصہ اس فتوے کے چھاپنے کاہے میں درخواست کرتاہوں کہ ان ملعونات کو نکال ڈالیں ان کی جگہ دوا ایك سطریں خالی صرف نقطے لگا کر چھوڑ دیں کہ مسلمانوں کی آنکھیں ان لعنتی ناپاکوں کے دیکھنے سے باذنہ تعالٰی محفوظ رہیں، فاﷲ خیر حافظ وھو ارحم الراحمین(اﷲ تعالٰی سب سے بہتر نگہبان ہے اور وہ سب سے بڑا رحم کرنے والا ہے۔ت)
مسئلہ ۱۷: از گونڈا ملك اودھ مرسلہ مسلمانان گونڈا عموما وحافظ عبدالعزیز صاحب مدرس انجمن اسلامیہ گونڈا ذوالحجہ ۱۳۲۴ھ
زید نے پیشتر جس کو عرصہ قریب چار سال کے ہو ا تین چارشخصوں کے سامنے یہ کلمات توہین وبے ادبی کے کہے کہ جملہ انبیاء علیہم السلام نے گناہ کیا اور گناہ میں مبتلا رہے جب بہت کچھ کہا گیا تو پھر زید نے بلا توبہ یہ کلمہ کہا کہ اچھا ہی نبی معصوم سہی مگر ہم سوائے انبیاء کے کسی کو قطعی جنتی نہیں کہہ سکتے۔اور یہ کلمات ساٹھ ستر مسلمانوں کے سامنے مکرر سہ کررکہے،اس کا جواب زید کو دیا گیا کہ تم نے یہ بھی خلاف کلام اﷲ وحدیث شریف کے کہا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع