دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان الصدقۃ یبتغی بہا وجہ اﷲ تعالٰی والہدیۃ یبتغی بہا وجہ الرسول وقضاء الحاجۃ [1]رواہ الطبرانی فی الکبیر عن عبدالرحمٰن بن علقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

صدقے سے اﷲ تعالٰی عزوجل کی رضا مطلوب ہوتی ہے اور ہدیہ سے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی رضا اور اپنی حاجت روائی منظور ہوتی ہے(امام طبرانی نے اس کو معجم الکبیر میں حضرت عبدالرحمن بن علقمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالہ سے روایت کیا ہے۔ت)

درمختار میں ہے:

فی المنیۃ انا لانسیئ الظن بالمسلم انہ یتقرب الی الادمی بہذا النحر ونحوہ فی شرح الوہبانیۃ عن الذخیرۃ [2]۔

منیہ میں ہے کہ ہم کسی مسلمان کے بارے میں یہ بدگمانی نہیں کرتے کہ وہ اس قربانی اور اس جیسے کام سے کسی آدمی کا تقرب چاہتاہے شرح وہبانیہ میں ذخیرہ کے حوالے سے اسی طرح مذکورہے۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:

قولہ انہ یتقرب الی الادمی ای علی وجہ العبادۃ لانہ المکفر وھذا بعید من حال المسلم [3]۔

مصنف درمختار کا قول ہے کہ کسی آدمی کی تقرب چاہتاہو یعنی اس تقرب سے عبادت مراد ہو تو یہ کفر ہے اور یہ چیز مسلمان کے حال سے بعید ہے۔(ت)

ہاں جو شخص عبادت غیر کا قصد کرے ضرور مشرك ہے۔مگریہ قصد مسلمان کلمہ گو سے بدے اس کے صریح اقرار کے کہ وہ غیر خد ا کو معبود جانتاہے محض اپنے ظنوں سے ثابت نہ ہوگا،یہ سب سے بدتر بدگمانی ہے اور بدگمانی سب سے سخت تر جھوٹ اور اشد حرام۔

قال اﷲ تعالٰی " یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اے ایمان والوں! بہت سے گمانوں سے پرہیز کرو کیونکہ بعض گمان

 


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ طب عن عبدالرحمن بن علقمہ حدیث ۱۵۹۹۷ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۶ /۳۴۸

[2] درمختار کتاب الذبائح مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۳۰

[3] ردالمحتار کتا ب الذبائح داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۹۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن