دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

مسئلہ ۱۲:                                 ۲۷ ربیع الآخر شریف ۱۳۱۶ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عیسائی نے براہ فریب دہی مسلمان کا حقہ پیا،مسلمان چونکہ اسے مسلمان سمجھتے تھے انھوں نے اس کا پیا ہوا حقہ پیا،پھر ایك شخص آیا اس نے عیسائی کو حقہ پیتے دیکھ کر کہا تو عیسائی ہوکر مسلمانوں کا حقہ پیتاہے۔اس نے کہا میں فلاں مسجد میں ایك مہینہ ہوا مسلمان ہوگیا ہوں،جب اس مسجد میں تحقیق کیا گیا تو بیان اس کا بے ثبوت نکلا ایسی حالت میں وہ مسلمان جنھوں نے اس کا پیا ہوا حقہ پیا ہے کیا کریں؟ بینوا توجروا(بیان کرو تاکہ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

جب نادانستہ پیا ان پر کچھ الزام نہں بلکہ جب وہ کہتاہے میں مسلمان ہوچکا ہوں تو اسے مسلمان ہی سمجھا جائے گا جب تك اس سے کفر جدید ظاہر نہ ہو اور اس تحقیقات کا کچھ اعتبار نہیں کہ نفی کی گواہی نامعتبر ہے اور کافر کااقرار کرنا ہی اسے مسلمان ٹھہرانے کے لئے کافی ہے کمانص علیہ فی الدرالمختار وغیرہ(جیسا کہ اس پر درمختار وغیرہ میں نص کی گئی ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۳:                از کٹرہ ڈاك خانہ اوبرہ ضلع گیا مرسلہ مولوی سید کریم خاں صاحب غرہ           جمادی الآخرہ ۱۳۱۷ھ

کی فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك کمھار کا گھر جو رعیت مسلمان زمیندار کا ہے مسجد کے متصل ہے۔کمھار نے اپنے گھر میں ناقوس بجایا،اس پر ایك مسلمان نے کلوخ اندازی کی اس کمھار نے منیجر زمیندار کے پاس کہ وہ بھی مسلمان ہے نالش کی،منیجر مسلمان نے اس مسلمان کی تنبیہ کی اور اس سے جرمانہ لیا،اس تائید کفر کے سبب منیجر مسلمان گنہ گار ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

ضرورکہ اس کا یہ حکم حکم قرآن عظیم کے مطابق نہ تھا۔

" وَمَنۡ لَّمْ یَحْکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوۡنَ ﴿۴۷﴾"[1]۔

واﷲ تعالٰی اعلم۔

اور جو کوئی اﷲ تعالٰی کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ نہ کرے تووہی فاسق(نافرمان)ہیں،اور اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ جاننے والا ہے۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۵ /۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن