30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
سباب المسلم فسوق رواہ البخاری ومسلم[1] و الترمذی والنسائی وابن ماجۃ والحاکم عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
مسلمان کو گالی دینا گناہ کبیرہ ہے(اسے امام بخاری،مسلم، ترمذی،نسائی،ابن ماجہ اور حاکم نے ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
سباب المسلم کالمشرف علی الہلکۃ،رواہ الامام احمد[2] والبزار عن عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہما بسند جید۔ |
مسلمان کو گالی دینے والا اس شخص کی مانند ہے جو عنقریب ہلاکت میں پڑ اچاہتاہے۔(اسے امام احمد اور بزار نے عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ت) |
اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من اٰذی مسلما فقد اذانی ومن اٰذانی فقد اذی اﷲ۔ رواہ الطبرانی[3] فی الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔ |
جس نے کسی مسلمان کو ایذا دی اس نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے اﷲ تعالٰی کو ایذا دی(اسے امام طبرانی نے الاوسط میں سند حسن کے ساتھ حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
جب عام مسلمانوں کے باب میں یہ احکام ہیں تو علماء کرام کی شان تو ارفع واعلٰی ہے۔حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لایستخف بحقہم الامنافق۔رواہ الطبرانی[4] فی الکبیر عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
علماء کو ہلکا نہ جانے گا مگر منافق(طبرانی نے کبیر میں ابوامامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت) |
[1] صحیح مسلم کتاب الایمان باب سباب المسلم فسوق قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۵۸،جامع الترمذی ابوا ب البر و الصلۃ ماجاء فی الشتم امین کمپنی دہلی ۲ /۱۹،سنن ابن ماجہ ابواب الفتن ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۲۹۱
[2] الترغیب والترہیب بحوالہ البزار الترھیب من السباب واللعن مصطفی البابی مصر ۳ /۴۶۷
[3] المعجم الاوسط حدیث ۳۶۳۳ مکتبۃ المعارف ریاض ۴ /۳۷۳
[4] المعجم الکبیر حدیث ۷۸۱۹ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۸ /۲۳۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع