دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ایشاں اگر چہ بحکم طاہر ست اما بیاطن مشکوك پس اسلم ہماں ست کہ حتی الامکان در ہمچوں امور نفیسہ گرد اونگر دند کما فصلنا ہ فی فتاوٰنا ورنہ خیر کہ اصل دراشیاء طہارت ست ویقین بہ شك زائل نشود والدین یسر [1] قال محمد بہ ناخذ مالم نعرف شیئا حرام بعینہ[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مجلس اور میل جول بر بنائے ضرورت بقدر ضرورت بغیر دوستی اور انس ومحبت کے بلا تعظیم وتکریم اور بغیر دینی نقصان یا کمزوری کے ہو تو اس کی اجازت اور رخصت ہے۔بصورت دیگر میل جول اور مجلس بھی حرام ہے۔ہاں اگر کوئی فریق مخالف کے جبر واکراہ کے باعث مجبور ہوجائے تو وہ مستثنٰی ہے۔چنانچہ اﷲ تعالٰی کاارشاد ہے کہ یاد آجانے کے بعد ظالموں کے پاس ہر گز مت بیٹھو نیز ارشاد فرمایا:"کفر یہ بات زبان سے نکالنی کفر ہے مگر اس کہ کسی پر زبردستی کی جائے(یعنی اسے کفر کہنے پر مجبور کیا جائے۔مترجم)تو وہ(اپنی جان بچانے کے لئے۔مترجم)کلمہ کفر کہہ سکتا ہے بشرطیکہ اس کا دل (بدستور)ایمان پر قائم اور مطمئن ہو، رہی یہ بات کہ ان کے ہاتھوں کی بنی ہوئی مٹھائی کا استعمال تو جب تك خصوصیت سے اس میں کسی نجاست یا حرام کی ملاوٹ نہ ہو تو بنائے فتوٰی اس کا استعمال جائز ہے۔مگر تقوٰی یہ ہے کہ اس سے بھی پرہیز کیا جائے جیسا کہ"نصاب الاحتساب"میں صراحۃ مذکور ہ۔لہذ فاتحہ کے عمل کے لئے اس سے پرہیز زیادہ مناسب ہے۔اس لئے کہ اﷲ تعالٰی(بیحد)پاك ہے لہذا وہ پاکیزہ چیزوں کے علاوہ کوئی چیز قبول نہیں فرماتا۔اور کافروں کی چیزیں اگر چہ ظاہری اور سرسری حکم میں پاك متصور ہوتی ہیں مگر درحقیقت مشتبہ اور مشکوك ہوتی ہیں لہذا وہ سلامتی اسی میں ہے کہ اس قسم کے نفیس کاموں کے سلسلے میں حتی الامکان کفارومشرکین کے نزدیك نہ جائیں جیسا کہ ہم نے اپنے فتوٰی میں اس کو تفصیل سے بیان کیاورنہ خیر(کچھ مضائقہ نہیں)کیونکہ اصل اشیاء میں طہارت پائی جاتی ہے اور یقین شك سے زائل نہیں ہوتا اور دین کی بنیاد آسانی پرہے،چنانچہ امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی نے فرمایا کہ ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں جب تك کسی معین چیز کے حرام ہونے کو نہ جانیں،اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔(ت)

مسئلہ ۱۱:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی عالم وفقیہ کو گالی دے یا حقارت کرے تو 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الایمان باب الدین یسر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۰

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الثانی عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن