30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من جامع المشرك وسکن معہ فانہ مثلہ [1]۔ |
جوکوئی کسی مشرك کے ساتھ جمع ہوا اور اس کے ساتھ ٹھہرا تو بیشك وہ اسی مشرك کی برح ہے۔(ت) |
علماء فرماتے ہیں مسلمان کو چاہئےکہ مجمع کفار پر ہو کرنہ گزرے کہ ان پر لعنت اترتی ہے اور پر ظاہر کہ ان کا میلہ صدہا کفر کے شعار اور شرك کی باتوں پر مشتمل ہوگا اور یہ ممانعت وازالہ منکر پرقادرنہ ہوگاتو خواہی نخواہی گونگا،شیطان اور کافر کا تابعدار ہوکر مجمع کفار میں رہنا اور ان کے کفریات کو دیکھنا سننا مسلمان کی ذلت ہے اور کافر کی نوکری مسلمان کے لئے وہی جائز ہے جس میں اسلام ومسلم کی ذلت نہ ہو نص علیہ العلماء کمافی الغمز وغیرہ(علماء کرام نے اس کی تصریح فرمائی جیساکہ الغمز وغیرہ میں مذکور ہے۔ت)رزق اﷲ کے ذمہ ہے اور اس کے راستے کھلے ہوئے،تو عذر مجبوری غلط ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(اور اﷲ تعالٰی سب کچھ اچھی طرح جانتاہے اور اس بزرگ وعظیم ذات کا علم بڑا کامل اور زیادہ محکم ہے۔ ت)
مسئلہ ۹: از ڈونگر گڑھ ضلع رائے پور سنٹرل پرونسس مرسلہ شیخ حسین الدین احمد صاحب ۸/ شعبان ۱۳۱۳ھ
زید شراب پیتاہے اور زید عمرو کو ورغلا کر شراب پلائی وہ بھی پینے لگا تھوڑے عرصہ میں زید تائب ہوا اور قطعا شراب چھوڑ دی مگر عمر وپیتا رہا،تو کیا عمرو کے موأخذہ میں زید بھی پکڑا جائے گا،اگر پکڑا جائے گا تو زید کے بچنے کی کون سی صور ت ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر پاؤ۔ت)
الجواب:
سچی توبہ اﷲ عزوجل نے وہ نفیس شیئ بنائی ہے کہ ہر گناہ کے ازالہ کو کافی ووافی ہے۔کوئی گناہ ایسانہیں کہ سچی توبہ کے بعد باقی رہے یہاں تك کہ شرك وکفر،سچی توبہ کے یہ معنی ہیں کہ گناہ پر اس لئے کہ وہ اس کے رب عزوجل کی نافرمانی تھی نادم وپریشان ہو کر فورا چھوڑدے اور آئندہ کبھی اس گناہ کے پاس نہ جانے کا سچے دل سے پورا عزم کرے جو چارہ کار اس کی تلافی کا اپنے ہاتھ میں ہو بجالائے مثلا نماز روزے کے ترك یا غصب،سرقہ،رشوت،ربا سے توبہ کی توصرف آئندہ کے لئے ان جرائم کا چھور ڈینا کافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ جو نماز روزے ناغہ کئے ان کی قضا کرے جو مال جس جس سے چینا، چرایا،رشوت،سود میں لیا انھیں اور وہ نہ رہے ہوں تو ان کے وارثوں کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع