دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

تسمیۃ المدینۃ بیثرب ویؤیدہ مارواہ احمد لافذکر الحدیث المذکور ثم قال)قال الطیبی رحمہ اﷲ تعالٰی فظہران من یحقر شان ما عظمہ اﷲ تعالٰی ومن وصف ماسماہ اﷲ تعالٰی بالایمان بمالایلیق بہ یستحق ان یسمی عاصیا [1] الخ۔

کویثرب کہنا حرام ہے اور اس کی تائید اس حدیث سے ہوتی ہے جس کو امام احمد نے روایت فرمایا ہے۔پھر حدیث مذکور بیان فرمائی۔پھر علامہ طیبی رحمہ اﷲ تعالٰی علیہ نے فرمایا پس اس سے ظاہر ہو اکہ جو اس کی شان کی تحقیر کرے کہ جس کو اﷲ تعالٰی نے عظمت بخشی اور جس کو اﷲ تعلٰی نے ایمان کانام دیا اس کا ایسا وصف بیان کرے جو اس کے لائق اور شایان شان نہیں تو وہ اس قابل ہے کہ اس کا نام عاصی(گنہگار)رکھا جائے الخ(ت)

قرآن عظیم میں کہ لفظ یثرب آیا وہ رب العزت جل وعلا نے منافقین کا قول نقل فرمایا ہے:

" وَ اِذْ قَالَتۡ طَّآئِفَۃٌ مِّنْہُمْ یٰۤاَہۡلَ یَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَکُمْ "[2]۔

جب ان میں سے ایك گروہ نے کہااے یثرب کے رہنے والو! تمہارے لئے کوئی جگہ اور ٹھکانا نہیں۔(ت)

یثرب کا لفظ فساد وملامت سے خبر دیتاہے وہ ناپاك اسی طرف اشارہ کرکے یثرب کہتے اﷲ عزوجل نے ان پر رد کے لئے مدینہ طیبہ کا نام طابہ رکھا،حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

یقولون یثرب وھی المدینۃ۔رواہ الشیخان [3] عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

وہ اسے یثرب کہتے ہیں اور وہ تو مدینہ ہے۔(اس کو بخاری و مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

ان اﷲ تعالٰی سمی المدینۃ

بے شك اﷲ عزوجل نے مدینہ کا نام

 


 

 



[1] المرقاۃ شرح المشکوٰۃ کتاب المناسك تحت حدیث ۲۷۳۸ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۵ /۶۲۲

[2] القرآن الکریم ۳۳ /۱۳

[3] صحیح البخاری فضائل المدینۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۵۲،صحیح مسلم کتاب الحج باب المدینۃ تنفی خبثہا الخ ۱ /۴۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن