دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

محبت ہی کا دوسرا نام عشق ہے اھ لیکن میرے پاس جو نسخہ"الانوار"ہے وہ دو نسخے میرے پاس"الاعلام"کے ہیں ان میں عبارت مذکورہ صرف"آوْ"کے ساتھ مذکور ہے لہذا غور وفکر کرنا چاہئے اور لکھنا چاہئے میں کہتاہوں کہ میں نے اس سے بے خبر نہیں جس کی موصوف نے تخریج فرمائی اور اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے اور اس عظمت والے کاعلم بڑا کامل اوربہت پختہ ہے۔ (ت)

مسئلہ ۶ ثانیہ:کیا حکم شرع شریف کا اس بارے میں کہ مدینہ شریف کو"یثرب"کہنا جائز ہے یا نہیں؟ اور جو شخص یہ لفظ کہے اس کی نسبت کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

مدینہ طیبہ کو یثرب کہنا ناجائز وممنوع وگناہ ہے اور کہنے والا گنہگار۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من سمی المدینۃ یثرب فلیستغفر اﷲ ھی طابۃ ھی طابۃ،رواہ الامام [1]احمد بسند صحیح عن البراء ان عازب رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

جو مدینہ کو یثرب کہے اس پر توبہ واجب ہے۔مدینہ طابہ ہے مدینہ طابہ ہے۔(اسے امام احمد نے بسند صحیح براء بن عازب رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

علامہ مناوی تیسیر شرح جامع صغیر میں فرماتے ہیں:

فتسمیتھا بذٰلك حرام لان الاستغفار انما ھو عن خطیئۃ [2]۔

یعنی اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مدینہ طیبہ کا یثرب نام رکھنا حرام ہے کہ یثرب کہنے سے استغفار کاحکم فرمایا اور استغفار گناہ ہی سے ہوتی ہے۔

ملا علی قاری رحمہ الباری مرقاۃ شریف میں فرماتے ہیں:

قد حکی عن بعض السلف تحریم

بعض اسلاف سے حکایت کی گئی ہے کہ مدینہ منورہ

 


 

 



[1] مسند امام احمد بن حنبل عن براء بن عازب رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۲۸۵

[2] التیسیر شرح جامع الصغیر تحت حدیث من سمی المدینۃ یثر ب الخ مکتبہ الامام الشافعی ریاض ۲ /۴۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن