اکیسویں  جلد
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ڈنکے کی چوٹ پر احقاق حق اور ابطال باطل کا فریضہ سرانجام دیا، چنانچہ آپ کے والدگرامی حضرت مولانا قاضی محمدعبدالسبحان صاحب اور برادراکبرحضرت مولاناقاضی غلام محمدصاحب رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہما کی متعدد درسی وغیردرسی تصانیف ارباب علم میں معروف ہیں، مناظرہ وردِّبدمذہباں خصوصًا ردِّوہابیہ میں ان بزرگوں کی خدمات کو اہل سنت وجماعت میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔

اکیسویں جلد

یہ جلد"کتاب الحظروالاباحۃ" کاپہلا حصہ ہے جو ۲۹۱ سوالوں کے جوابات اور مجموعی طور پر ۶۷۶ صفحات پرمشتمل ہے۔ اس جلد میں بنیادی طور پر جن چارابواب سے متعلق مسائل کو زیربحث لایاگیاہے وہ یہ ہیں:

(۱)    اعتقادیات و سیر                                  (۲)تصوّف وطریقت

(۳)    آثارمقدسہ سے تبرك وتوسل           (۴) شُرب وطعام

علاوہ ازیں دیگرکئی ایك ابواب کے مسائل کثیرہ پر ضمنًا گفتگو واقع ہوئی لہٰذا راقم الحروف نے مسائل ورسائل کی مفصل فہرست کے علاوہ مسائل ضمنیہ کی الگ فہرست بھی قارئین کی سہولت کے لئے تیارکردی ہے، نیز اس جلد میں شامل چار مستقل ابواب کے مسائل اگرکہیں ایك دوسرے کے تحت ضمنًا مندرج تھے تو ان کی فہرست ہم نے متعلقہ باب کی مفصل فہرست کے آخر میں بطور ضمیمہ ذکرکردی ہے تاکہ ان مسائل کی تلاش میں دقت وابہام پیدانہ ہو۔

انتہائی وقیع اور گرانقدر تحقیقات وتدقیقات پر مشتمل مندرجہ ذیل نو۹ رسائل بھی اسی جلد کی زینت ہیں:

(۱) جلی النص فی اماکن الرخص(۱۳۳۷ھ)

اس بات کا بیان کہ بعض اوقات بعض ممنوعات میں رخصت ملتی ہے۔

(۲) الرمزالمرصّف علی سؤال مولٰینا السید آصف(۱۳۳۹ھ)

کفار سے معاملات، احکام مرتدہ اور ایك اشتہار(اسلامی پیام) کے بعض مندرجات سے متعلق مولاناسیّدآصف علیہ الرحمۃ کے سوالات کا مفصّل ومدلّل جواب۔

(۳) شفاء الوالہ فی صورالحبیب ومزارہ ونعالہ (۱۳۱۵ھ)

قدم شریف اور مقامات مقدسہ کے نقشے بناناجائزجبکہ جاندار خصوصًا اولیاء کرام کی تصویریں بناناناجائزوگناہ ہیں۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن