دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

اسے لوٹا لے جاتے دیکھا تھا اس نے مطعون کیا کہ اس نے سور کی چربی استعمال کی۔یہ سن کر زید اس کے یہاں گیا اور کہا تیرے ایمان میں فرق آگیا تو پھر مسلمان ہو،اسے مسلمان کیا،بعدہ،کہا ہمارا حق مسلمان کرنے کا پانچ روپیہ دے،وہ بیچاری اپنی محتاجی کا عذر بھی کرتی رہی،آخر سوا روپیہ لے کر چھوڑا۔اور جس نے لوٹالے جاتے دیکھا تھا اسے بھی دبایا کہ تو نے منع کیوں نہ کیا چارآنہ اس سے لیے۔یہ ڈیڑھ روپیہ زید کے لئے حلال تھا یاحرام؟ اور وہ عورت اس صورت میں مسلمان رہی تھی یانہیں؟ بینوا توجروا (بیان کرو تاکہ اجر پاؤ۔ت)فقط

الجواب:

صورت مستفسرہ میں وہ عورت گنہگار تو بیشك ہوئی کہ اگر جانتی تھی کہ اس میں مردار کی چربی ہے پھر بالوں میں لگائی تو یہ گناہ، اور اگر نہ جانتی تھی تو بزعم خود پرایامال بے مشہور کے اپنے تصرف میں لانے کی مجرم ہوئی،بہر حال اس کی معصیت میں شك نہیں مگر معاذاﷲ اتنی بات پر کافرہ نہیں ہوسکتی تجدید کلمہ اسلام بہتر ہے مگر اس فعل کے باعث اس کی حاجت نہ تھی،تو زید اس وجہ سے اس عورت کے ایمان میں فرق بتا کر گناہ گا ر ہوا،پھر تلقین اسلام پر اُجرت لینا اس کا دوسرا گنا تھ۔پھر اس دیکھنے والے کو دبا کر اس س چار آنہ لینا تیسرا گناہ ہوا۔

فان ائمتنا لایقولون بالتعزیر بالمال و علی القول بہ فذاك ای الامام دون العوام۔

کیونکہ ہمارے ائمہ کرام مال جرمانہ اور تاوان کے قائل نہیں اور مالی تاوان اور جرمانہ کے قول پر تو یہ امام کو حق ہے عوام کونہیں۔(ت)

یہ ڈیڑھ روپیہ کہ زید نے لیا اس کے حق میں حرام ہے اس پر واجب ہے کہ جن جن سے لیا انھیں پھیر دے کہ اگر کھاچکا ہو تو اپنے پاس سے دے۔بغیر اس کے اس گناہ سے توبہ نہ ہوگی۔

قال تعالٰی: " لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمْ بَیۡنَکُمْ بِالْبٰطِلِ "[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم فقط۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:(لوگو)ایك دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے باہم نہ کھایا کرو۔اﷲ تعالٰی سب کچھ خوب جانتا ہے اور اس بڑی شان والے کاعلم زیادہ مکمل اور پختہ ہے فقط (ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲ /۱۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن