دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

خود نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایك جذامی کو اپنے ساتھ کھلایا بلکہ یہ لحاظ کرے کہ اس کے ساتھ کھایا پیا اور معاذاﷲ شاید حسب تقدیر الٰہی کچھ واقع ہوا،توشیطان دل میں ڈالے گا کہ اس فعل نے ایسا کیا ورنہ نہ ہوتا،اس شیطانی خیال سے بچنے کے لئے اس سے احتراز کرے اس لئے حدیث میں حکم ہے کہ:"جذامی سے بچو جیسا کہ شیر سے بچتے ہیں[1] اگر وہ ایك نالے میں اترے تم دوسرے نالے میں اترو[2]

اور ایك حدیث میں ہے کہ:"جذامی سے نیزہ دو نیزہ کے فاصلہ سے بات کرو"[3]۔

والعیاذ باﷲ رب العالمین،یہ اسی کے لئے ہے جسے واقعی جذام ہو نہ یہ کہ خون میں صرف قدرے جوش کی کچھ علامت سی پاکر اسے دور دور کرنے لگیں کہ یہ تو ناحق مسلمان کا دل دکھانا ہے۔خصوصا بھائی بند اولاد کا ایسا کرنا کس قدر خدا ترسی وانسانیت سے بعید ہے۔اﷲ تعالٰی کی پناہ مانگیں کیا وہ ان کو مبتلا نہیں کرسکتا والعیاذ باﷲ رب العلمین اس طرح کے جوش کی علامت معاذاﷲ بعض اوقات بے مرض جذام بھی خون کی حدت وغیرہ سے پیدا ہوجاتی ہے اور باذن الٰہی مصفیات وغیرہا کے استعمال سے جاتی رہتی ہے،اﷲ تعالٰی اپنے بلاؤں سے پناہ عطا فرمائے آمین،اور لوگوں کا یہ کہنا کہ تیری زوجہ بلاطلاق علیحدہ ہوسکتی ہے اگر اس سے یہ مقصود کہ بے طلاق اس کے نکاح سے نکل سکتی ہے تومحض خطا ہے،ہمارے مذہب میں جب تك یہ طلاق نہ دے گا وہ ہر گز اس کے نکاح سے باہر نہ ہوگی۔درمختارمیں ہے:

لایتجرا حد الزوجین بعیب الاٰخر ولو فاحشا کجنون وجذام وبرص ورتق وقرن[4] الخ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

میاں بیوی میں سے کوئی ایك دوسرے میں عیب پائے جانے کی وجہ سے خواہ عیب حد سے بھی زیادہ ہو جدائی کاحق نہیں رکھتا، عیب سے مراد دیوانگی،کوڑھ،برص (پھلبہری)، رتق(مقام ستر کا جڑ جانا)قرن(وہاں ہڈی نکل آنا)اﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے۔ (ت)

مسئلہ ۴: کیا فرماتے ہیں دین اس مسئلہ میں کہ ایك بھنگی نے کسی برتن میں مردار بکری کی چربی رکھی تھی وہ برتن کتا اس کے یہاں سے لاکر ایك مسلمان عورت کے دروازہ پر ڈال دیا گیا وہ عورت جب باہر کے لوٹے میں چربی دیکھ کر گھر میں لے گئی اور تھوڑی سی چربی اپنے بالوں میں لگائی جس شخص نے


 

 



[1] کنز العمال حدیث ۲۸۳۳۱ ۱۰ /۵۴

[2] کنز العمال حدیث ۲۸۳۳۱ ۱۰ /۵۴

[3] کنز العمال حدیث ۲۸۳۲۹ ۱۰/ ۵۴

[4] درمختار کتاب الطلاق کتا ب العنین مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۵۵۔۲۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن