30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور جو لوگ اس کا ساتھ دے کر اٹھ گئے وہ بھی سخت گنہ گار ہوئے ان پر بھی توبہ واجب اگر نہ کریں تو مسلمانوں کو ان سے بھی جدائی مناسب۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کہتاہے حضور سرو کائنات صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نیاز اگرچہ حرام مال پر دیتاہے مگر پھر بھی حضور قبول فرمالیتے ہیں،جیسے کسی امیر کا لڑکا پیداہو تو بھاٹ بھکاری وغیرہ جو گھاس کا پودا یا اور کچھ ڈھوئی کے لے جاتے ہیں وہ اسے خوشی سے قبول کرلیتا ہے اسی طرح سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بھی قبول فرمالیتے ہیں۔ اور کہتاہے میں نے بعض کتابوں میں بھی ایسا لکھا دیکھا ہے۔آیا یہ قول زید کا صحیح ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان کرو اجر پاؤ۔ ت)
الجواب:
یہ قول اس کا غلط صریح وباطل قبیح اور حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر افتراء فضیح ہے۔
|
قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من کذب علی متعمدا فلیتبوأ مقعدہ من النار [1]۔ |
(نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:)جو مجھ پر دانستہ جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنالے۔(ت) |
زنہار مال حرام قابل قبول نہیں،نہ اسے راہ خدا میں صرف کرنا روا۔نہ اس پر ثواب ہے بلکہ نرا وبال ہے۔اﷲ تعالٰی فرماتاہے:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡفِقُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا کَسَبْتُمْ"[2] |
اے ایمان والو! اپنی کمائی میں سے پاکیزہ چزیں ہماری راہ میں خرچ کرو۔ |
پھر فرماتاہے:
|
"وَلَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیۡثَ مِنْہُ تُنۡفِقُوۡنَ"[3] |
اور خبیث چیزوں کا قصد نہ کیا کرو کہ اس میں سے ہماری راہ میں اٹھاؤ۔ |
اور فرماتاہے:
|
"قَالَ اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللہُ مِنَ الْمُتَّقِیۡنَ ﴿۲۷﴾ "[4] |
خدا قبول نہیں کرتا مگر پرہیز گاروں سے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع