دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

کلم المجذوم وبینك وبینہ قدرَ رمح اور محین، رواہ ابن السنی[1] وابونعیم فی الطب النبوی عن عبد اﷲ بن اوفٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔

کوڑھی سے اس حالت میں بات کرو کہ تمھارے اور اس کے درمیان ایك دونیزے کی مسافت کی مقدار ہو،محدث ابن سنی اور ابونعیم نے طب نبوی میں حضرت عبداﷲ بن ابی اوفٰی کے حوالے سے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اسے روایت کیا ہے۔(ت)

بہر حال برات والوں کا انکار بے جا نہ تھا اور اس شخص کا اصرار محض ناحق۔پھر جب انھوں نے خدا کا واسطہ دیا اس پر بلاوجہ نہ ماننا گناہ ہوا،حدیث میں ہے:

ملعون من سئل بوجہ اﷲ ثم منع سائلہ مالم یسئل ھجرا اخرجہ الطبرانی [2] فی الکبیر بسند حسن عن ابی موسٰی الاشعری عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔

وہ شخص ملعون ہے کہ جس سے خدا کے نام پر کچھ مانگاجائے تو وہ سائل کو کچھ نہ دے بشرطیکہ وہ کسی کو چھوڑنے کا سوال نہ کرے۔امام طبرانی نے معجم کبیر میں سند حسن کے ساتھ حضرت ابو موسٰی اشعری کے حوالے سے حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام سے تخریج فرمائی۔(ت)

یہاں تك تو حماقت یا گناہ ہی تھا اس کے بعد وہ لفظ جو اس نے کہا کہ ہم خدااور رسول کو نہیں مانتے یہ صریح کلمہ کفر ہے۔والعیاذ باﷲ تعالٰی،اس شخص پر فرض ہے کہ تو بہ کرے اور از سر نو مسلمان ہو،اور اگر عورت رکھتاہے تو نئے سرے سے نکاح چاہئے۔اور جس طرح وہ کلمہ مجمع میں کہا تھا تو بہ بھی مجمع میں کرے،اگر نہ مانے تو مسلمان ضرور اسے اپنے گروہ سے نکال دیں،نہ اپنے پاس بٹھائیں نہ اس کے پاس بیٹھیں نہ اس کے معاملات میں شریك ہوں،نہ اپنی تقریبوں میں اسے شریك کریں۔ اﷲ تعالٰی فرماتاہے۔

" وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾

"[3]۔

اگر تجھے شیطان بھلادے تویاد آنے کے بعد ظالموں کے ساتھ مت بیٹھ۔(ت)

 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ ابن السنی وابی نعیم فی الطب حدیث ۲۸۳۲۵ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۰ /۵۴

[2] مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی کتا ب الزکوٰۃ باب فیمن سأل بوجہ اﷲ ۳ /۱۰۳،الترغیب والترھیب بحوالہ الطبرانی کتاب الصدقات ۱ /۶۰۱

[3] القرآن الکریم ۶ /۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن