30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الاول اخرجہ الشیخان[1]وابوداؤد عن ابی ہریرۃ ایضا رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
حضور اقدس نے ارشاد فرمایا پہلے اونٹ میں تعدیہ مرض کیسے ہوا۔بخاری،مسلم اور ابوداؤد نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسکی تخریج فرمائی۔(ت) |
بلکہ اس نظر سے کہ شائد قضائے الٰہی کے مطابق کچھ واقع ہوا ور اس وقت شیطان کے بہکانے سے یہ سمجھ میں آیا کہ فلاں فعل سے ایسا ہوگیا ورنہ نہ ہوتا تو اس میں دین کا نقصان ہوگا۔
|
فان"لو"تفتح عمل الشیطان قالہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ |
لوگو! حرف"لو"سے بچوں کیونکہ یہ شیطان کاموں کا دروازہ کھول دیتاہے۔حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے یہ فرمایا۔ (ت) |
غرض قوی الایمان کو توکلا علی اﷲ اس سے مخالطت میں کچھ نقصان نہیں،اور ضعیف الاعتقاد کے حق میں اپنے دین کی احتیاط کو احتراز بہتر،ولہذا سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
فرمن المجذوم کما تفرمن الاسد،اخرجہ البخاری [2]عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
کوڑھے سے اسی طرح بھاگو جس طرح تم شیر سے بھاگتے ہو، امام بخاری نے حضرت ابوہریرہ کے حوالہ سے اس کی تخریج فرمائی۔(ت) |
دوسری حدیث میں ہے:
|
اتقوا صاحب الجذام کما یتقی السبع اذا ھبط وادیا فاھبطوا غیرہ رواہ ابن سعد فی الطبقات[3] عن عبداﷲ بن جعفر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
کوڑھ کے مریض سے اسی طرح بچوں جس طرح موذی درندے سے بچاء کیا جاتاہے۔جب وہ کسی وادی میں اترے تو تم کسی دوسری میں اتر جاؤ،ابن سعد نے طبقات میں حضرت عبداﷲ بن جعفر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا ہے۔ (ت) |
نیز حدیث میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع