30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
۲۰ |
کتاب الشفعہ،کتاب القسمہ،کتاب المزارعہ،کتاب الصید و الذبائح،کتاب الاضحیہ |
۳۳۴ |
۳ |
صفر المظفر______۱۴۲۲ ____مئی ۲۰۰۱ |
۶۳۲ |
فتاوٰی رضویہ قدیم کی پہلی آٹھ جلدوں کے ابواب کی ترتیب وہی ہے جو معروف ومتداول کتب فقہ و فتاوٰی میں مذکور ہے۔ رضافاؤنڈیشن کی طرف سے اب تك شائع ہونے والی بیس جلدوں میں اسی ترتیب کو ملحوظ رکھاگیاہے مگر فتاوٰی رضویہ قدیم کی بقیہ چارمطبوعہ جلدوں(جلدنہم، دہم، یازدہم، دوازدہم) کی ترتیب ابواب فقہ سے عدم مطابقت کی وجہ سے محل نظر ہے۔ چنانچہ ادارہ ہذا کے سرپرست اعلیٰ محسن اہلسنت مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مولٰنا مفتی محمدعبدالقیوم ہزاروی صاحب اور دیگر اکابر علماء ومشائخ سے استشارہ واستفسار کے بعد اراکین ادارہ نے فیصلہ کیا کہ آئندہ شائع ہونے والی جلدوں میں فتاوٰی رضویہ کی قدیم جلدوں کی ترتیب کے بجائے ابواب فقہ کی معروف ترتیب کو بنیاد بنایاجاہوئے۔ عام طور پر فقہ وفتاوٰی کی قدیم جلدوں کی ترتیب کے بجاہوئے ابواب فقہ کی معروف ترتیب کو بنیاد بنایاجائے۔ عام طور پر فقہ وفتاوٰی کی کتب میں کتاب الاضحیہ کے بعد کتاب الحظر و الاباحۃ کا عنوان ذکر کیا جاتا ہے، اور ہمارے ادارے سے شائع شدہ بیسویں۲۰ جلد کا اختتام چونکہ کتاب الاضحیہ پر ہوا لہٰذا اب اکیسویں۲۱ جلد میں مسائل حظرواباحت کی اشاعت کا آغاز کیاجارہاہے۔ اس سلسلہ میں ہم بحرالعلوم حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالمنان صاحب اعظمی دامت برکاتہم العالیہ کی تحقیق انیق کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اس سے بھرپور استفادہ اور رہنمائی حاصل کررہے ہیں۔
یادرہے کہ فتاویٰ رضویہ قدیم میں کتاب الحظروالاباحۃ کے عنوان پر مشتمل جلد جس کو مکتبہ رضاایوان عرفان بیسلپور نے جلددہم اور رضااکیڈمی بمبئی نے جلد نہم کے نام سے شائع کیاہے وہ غیرمرتّب وغیرمبوّب ہے اس میں شامل بعض رسائل کی ابتداوانتہا ممتازنہیں۔ کچھ رسائل بے نام شامل ہیں جبکہ بعض رسالوں کے مندرجات یکجاہونے کی بجائے متفرق ومنتشر طورپر مذکورہیں، اس جلد میں شامل دونوں حصوں کے عنوانات ومسائل ایك جیسے ہونے کے باوجود دونوں کی فہرست یکجا نہیں کی گئی لہٰذا اس کی ترتیب وتبویب خاصا مشکل اور دقّت طلب معاملہ تھا۔ راقم نے متوکّلًا علی اﷲ اس پر کام شروع کیا تو اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم، رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی نظر عنایت اور اعلٰحضرت علیہ الرحمۃ کے روحانی تصرف وکرامت کے صدقے میں توقع سے بھی کم وقت میں یہ کام پایہء تکمیل کو پہنچ گیا الحمدﷲ علیٰ ذالك ۔
کتاب الحظروالاباحۃ کی ترتیب جدید میں ہم نے جن امور کو بطور خاص ملحوظ رکھاہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:
(۱) حظرواباحت سے متعلق فتاوٰی رضویہ قدیم کے دونوں مطبوعہ حصوں کی (استفتاء میں مذکور)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع