دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

کریں گے یانہیں؟ اگر عقیقہ کردیا جائے تو شفاعت برووز حشر کرادیں گے یانہیں؟ فقط

الجواب:

جو مرجائے کسی عمر کا ہو اس کا عقیقہ نہیں ہوسکتا،بچہ اگر ساتویں دن سے پہلے ہی مرگیا تو اس کے عقیقہ نہ کرنے سے کوئی اثر اس کی شفاعت وغیرہ پرنہیں کہ وہ وقت عقیقہ آنے سے پہلے ہی گزر گیا عقیقہ کا وقت شریعت میں ساتواں دن ہے سات دن سے پہلے مرجانا درکنار،حدیث میں ہے کہ کچا حمل جو گر جاتاہے وہ روز قیامت اپنا نال کھنیچتا ہوا آئے گا اور اپنے ماں باپ کے لئے (جبکہ وہ دنیا سے ایمان کے ساتھ گئے ہوں)مولٰی عزوجل سے ایسا جھگڑا کرے گا جیسے قرضخواہ اپنے قرضدا ر سے،یہاں تك کہ حکم ہوگا کہ او کچے بچے،اپنے رب سے جھگڑنے والے! اپنے ماں باپ کا ہاتھ پکڑ لے اور جنت میں لے جا [1]۔ہاں جس بچے نے عقیقہ کا وقت پایا یعنی سات دن کا ہوگیا اور بلاعذر باوصف استطاعت اس کا عقیقہ نہ کیا اس کے لئے یہ آیا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کی شفاعت نہ کرنے پائے گا۔حدیث میں ہے:الغلام مرتہن بعقیقتہ [2]لڑکا اپنے عقیقہ میں گروی ہے۔تیسیر میں ہے:

یعنی اذالم یعق عنہ فمات طفلا لا یشفع فی ابویہ [3]۔

یعنی اگر بچے کا عقیقہ نہ کیا گیا ہو اور وہ بچپن میں مرگیا تو وہ اپنے والدین کی شفاعت نہیں کرے گا۔(ت)

اشعۃ اللمعات میں ہے:

امام احمد رحمۃ الله تعالٰی علیہ مے گوید معنی آنست کہ فرزند محبوس وممنوع ست از شفاعت،درحق والدین تاعقیقہ او را ند ہند،واعتماد برقول آں امام اجل ست وظاہرآن ست کہ وی شنیدہ است از سلف کہ معنی ایں ست [4]۔

امام احمد علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں اس کا معنی یہ ہے کہ بچے کا جب تك عقیقہ نہ کیا جائے اس کو والدین کے حق میں شفاعت کرنے سے روك دیا جاتا ہے اور اعتماد اس عظیم الشان امام کے قول پر ہے اور ظاہر یہ ہے کہ امام موصوف نے اسلاف سے سنا ہوگا کہ اس کا معنی یہ ہے۔(ت)

جو بچہ قبل بلوغ مرگیا اور اس کاعقیقہ کردیا تھا،یا عقیقہ کی استطاعت نہ تھی یا ساتویں دن سے پہلے مرگیا ان


 

 



[1] سنن ابن ماجہ ابواب الجنائز ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۱۶

[2] الجامع الصغیر حدیث ۵۸۱۹ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲/ ۳۵۹

[3] التیسیر شرح الجامع الصغیر حدیث مذکور کے تحت مکتبہ الامام الشافعی ریاض ۲/ ۱۶۵

[4] اشعۃ اللمعات کتا ب الصید باب العقیقہ الفصل الثانی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳/ ۴۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن