30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
عقیقہ میں بھی شرکت اسی طرح جائز ہے جیسے قربانی میں جبکہ سب کی نیت خالص لوجہ الله ہو۔اگر ایك کی نیت بھی قربت کی نہ ہوگی اور باقی سب تقرب چاہیں گے کسی کی قربت ادانہ ہوگی کہ وہ سب گوشت ہوگیا۔
|
لان اﷲ تعالٰی لا یقبل الشرکۃ واغنی الاغنیاء عن الشرکۃ لہ ولغیرہ فکلہ لغیرہ۔ |
ا س لئے کہ الله تعالٰی شرکت کو قبول نہیں فرماتا اور وہ تمام اغنیاء شرکت سے بڑاغنی ہے اورجو اس کے لئے اوراس کے غیر کے لئے(مشترک)ہو تو وہ سب اس کے غیر کے لئے ہے۔(ت) |
عقیقہ اور قربانی دونوں اراقت دم لوجہ الله ہیں اور اسی کلیہ میں داخل کہ:
|
ماکان لہ ولغیرہ فہو لغیرہ وماکان خالصا لہ فہولہ۔ وان تعددت الوجوہ ولذا جاز التصدق علی فقیرین بالاشتراك ولامشاع،ان المقصود وجہ اﷲ تعالٰی وھو واحد بخلاف الھبۃ۔ |
جوکچھ اس کے لئے اور اس کے غیر کے لئے(مشترک)ہے تو وہ اس کے غیر کے لئے ہے اور جو خالص اس کی رضا کے لئے ہے تو وہ اس کے لئے ہے۔اگر چہ وجوہ تقرب متعد د ہوں،اسی واسطے دو فقیروں پر بلا تقسیم مشترکہ طورپر صدقہ کرنا جائز ہے کیونکہ مقصود الله تعالٰی کی خوشنودی ہے اور وہ ایك ہی ہے بخلاف ہبہ کے(ت) |
لہذا حاجت قیاس نہیں فان المندرج تحت العمومات غیر مسکوت عنہ لیقاس(کیونکہ جو شے عمومات کے تحت درج ہو وہ مسکوت عنہ نہیں ہوتی تاکہ قیاس کیا جائے۔ت)والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۳۴: از قصبہ امریا ڈاك خانہ امر یا پاس محمد اکبر یارخاں بروز چہار شنبہ بتاریخ ۱۳/ ربیع الاول شریف ۱۳۳۴ھ
بسم الله الرحمن الرحیم،نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ جو بچہ لڑکا یا لڑکی پیدا ہو کر ہفتہ سے کم یا ہفتہ بھر کی عمر یا ہفتہ سے زائد میں انتقال ہوااب ان کے والدین کو ان مردہ بچوں کا عقیقہ چاہئے یانہیں؟ اور ہفتہ سے کم عمر میں مرے ان کا عقیقہ کیا جائے یا نہیں؟ اور قربانی بھی ان بچوں کی جانب سے ہوتی یانہیں؟ اور والدین جو انتقال کرچکے ہوں ان کی جانب سے کرنا جائز ہے یانہیں؟ اس کی بابت جو جوابات ہوں واضح طور پر تحریر فرمائے جائیں سخت ضرورت ہے۔جواب جہاں تك ممکن ہو بہت جلد اور ہفتہ کی عمر سے زائد جہاں تك حد ہو اپنی صغر سنی میں،اس کے واسطے کیاحکم ہے۔اور وہ بچے جن کے ذکر ہوا عقیقہ نہ کرنے میں مواخذہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع