دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

بھی قربت کے ہوں،مثلا ایك حصہ عقیقہ،ایك حصہ قربانی عید الاضحی تو جائز ہے۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۳۰:                           ہادی حسین صاحب از شہر بریلی محلہ ذخیرہ                    ۳۰ جمادی الاولٰی ۱۳۳۹ھ

علمائے کرام اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں کہ زید وہندہ کے آپس میں ناجائز تعلق تھا،ہندہ کو اس ناجائز تعلق کی وجہ سے حمل رہا،افشائے راز کے باعث زید وہندہ کا باہم نکاح کردیا،اب ہندہ نے وضع حمل کیا،زید اس کا عقیقہ کرنا چاہتاہے۔آیایہ عقیقہ درست ہوگا اورگوشت یا طعام عزیز واقرباء کو کھانا مباح ہوگایانہیں اور نکاح زید صورت مسطورہ میں صحیح ہے یانہیں؟ علاوہ ازیں زید کوئی کام بھی آئندہ اس مولود کا مثل ختنہ ومکتب وغیرہ کے کرے،اس میں شرکت دینا اور شرینی اور طعام دعوت ان امور کی لینا اور کھانا اعزا کو جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

سائل کے بیان سے معلوم ہوا کہ عورت کنواری تھی اور بچہ نکاح کے کوئی دو مہینے بعد پیدا ہوا،ایسی صورت میں زید اگر جانتا ہے کہ واقع میں یہ حمل نکاح سے پہلے کا ہے تو اسے اس کا عقیقہ کرنے کے کوئی معنی نہیں کہ عقیقہ شکر نعمت ولادت ہے اور بچہ کی ولادت زانی کے لئے نہیں ہوتی صرف ماں کے لئے۔

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم للعاھر الحجر [1]۔

نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا زانی کے لئے پتھر ہے۔(ت)

اس کا عقیقہ اگر کرے تو اس کی ماں کرے،اس میں شرکت میں حرج نہ ہوگا،اور ختنہ اور شادی اگر زید بھی کرے تو حرج نہیں اور شرکت بھی جائز ہوئی جبکہ کوئی محذور شرعی نہ ہو،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۳۱ تا ۳۳۳:مسئولہ مولوی رحیم بخش صاحب حنفی قادری رضوی از آرہ شاہ آباد مدرس فیض الغرباء بروز پنجشنبہ بتاریخ ۷/ ربیع الاول شریف ۱۳۳۴ھ

(۱)قیاس عقیقہ قربانی پر صحیح ہے یانہیں؟ اگر صحیح ہے تو ان دونوں کا جامع علت مشترکہ کیا ہے؟

(۲)قربانی کی طرح عقیقہ میں شرکت جائز ہے یانہیں؟

(۳)سات لڑکیوں یا تین لڑکے اور ایك لڑکی کے نام سے ایك گائے عقیقہ کرسکتے ہیں یانہیں؟


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب المحاربین باب للعاھر الحجر قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۰۷،صحیح البخاری کتاب الاحکام باب من قضی لہ بحق اخیہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۶۵،صحیح مسلم کتاب الرضاع باب الولد للفراش الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۷۰ و ۴۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن