30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں؟ اور یہ عقیقہ جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
بچہ کی موت کے بعدعقیقہ نہیں ہوسکتا۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۲۷:مسئولہ محمد یعقوب علی خاں از مقام کٹہری ضلع گوڑ گاؤں ڈاکخانہ ڈھینہ اسٹیشن حاٹون بتاریخ ۱۴ ذی قعدہ ۱۳۳۳ھ
جو بچہ پیدا ہوا اور کسی سبب سے اس کی زندگی میں عقیقہ نہ ہوا تو بعد مرنے بچہ کے اس کے نام سے عقیقہ کرنا درست ہے یا نہیں؟
الجواب:
عقیقہ بعد موت پسر نہیں کہ وہ شکر ولادت ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۲۸ و ۳۲۹: از بریلی محلہ سوداگران مسئولہ سردار احمد صاحب ۱۵ ربیع الآخر شریف ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:
(۱)مُردے کے نام سے عقیقہ دے سکتاہے یانہیں؟ اور بعض عالم کہتے ہیں کہ مردے کے نام پر قربانی کرنا درست ہے لہذا عقیقہ بھی درست ہے اگر بچہ پیدا ہو کے سات دن پہلے مرے تو کیا حکم ہے اور سات دن کے بعد مرے تو کیا حکم ہے۔اور نر یعنی بکرا لڑکے کے لئے خاص ہے یا نہیں؟
(۲)ایك گائے سے تین یا چار سات لڑکے کا عقیقہ دے سکتاہے یانہیں؟ اور ایك گائے کے گوشت سے دو حصہ لے کر ایك لڑکے کا عقیقہ دیا جائے تو درست ہے یانہیں؟
الجواب
(۱)مُردے کا عقیقہ نہیں کہ وہ شکر ولادت ہے بخلاف قربانی کہ ایصال ثواب ہے۔سات دن سے پہلے مرگیا تو ابھی عقیقہ کا وقت ہی نہ آیا تھا اور بعد کو مرا تو عقیقہ کیا،اس بچے کی شفاعت کا مستحق نہ ہوگا،اگر بلاوجہ باوصف استطاعت نہ کیا،افضل یہ ہے کہ پسر کے لئے دو نر ہوں اور دختر کے لئے ایك مادہ کہ اس میں مقابلہ اعضا اکمل ہے۔اور اگر نرومادہ میں عکس ہو جب بھی کوئی حرج نہیں۔والله تعالٰی اعلم۔
(۲)ایك گائے میں ایك سے سات کا عقیقہ ہوسکتا ہے۔اگر عقیقہ کے سوا دوسرا حصہ ایك یا دو یا کتنا ہی خفیف غیر قربت مثلا اپنے کھانے کی نیت کو رکھا تو عقیقہ ادا نہ ہوگا،ہاں اگر وہ حصے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع