30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
غایۃ البیان میں ہے:
|
لیس للمؤمنۃ ان تتجرد بین یدی مشرکۃ اوکتابیۃ [1]۔ |
مومنہ عورت کو مشرکہ یا کتابیہ عورت کے سامنے ننگا ہونا جائز نہیں۔(ت) |
سراج الوہاج،نصاب الاحتساب وشرح الدر للعلامۃ اسمعیل وشرح ہدیہ ابن العماد للعارف عبدالغنی وردالمحتار میں ہے:
|
لایحل للمسلمۃ ان تنکشف بین یدی یھودیۃ او نصرانیۃاومشرکۃ الا ان تکون امۃ لہا [2]۔ |
مسلمان عورت کو یہودی،نصرانی یا مشرك عورت کے سامنے ننگا ہونا حلال نہیں سوائے اس کے کہ وہ اس کی لونڈی ہو۔(ت) |
پھر اگر کسی نے اپنی حماقت سے اس گناہ کا ارتکاب کیا،او کان صحیح الاضطرار الیہ(یا اس کی طرف شدید مجبوری ہو۔(ت) تو اس کو ران وغیرہ کچھ نہ دیں کہ کافروں کا صدقات وغیرہ میں کچھ حق نہیں،نہ اس کو دینے کی اجازت،غایہ سروجی وبحرالرائق ودرمختاروغیرہا میں ہے:
|
اما الحربی ولومستأمنا فجمیع الصدقات لایجوز لہ اتفاقا [3]۔ |
لیکن کافر حربی اگر چہ مستامن ہو اس کو تمام صدقات دینا بالاتفاق ناجائز ہے۔(ت) |
درایہ میں ہے:
|
صلتہ لا تکون برا شرعا۔ولذا لم یجز التطوع الیہ [4]۔ |
اس کے ساتھ صلہ رحمی شرعی طور پر نیکی نہیں،یہی وجہ ہے کہ اس پر احسان کرنا جائز نہیں۔(ت) |
(۲)عقود الدریہ وغیرہا کتب میں تصریح ہے کہ احکامہا احکام الاضحیہ[5] (عقیقے کے احکام وہی ہیں جو قربانی کے۔وہی تین حصے اس میں مستحب ہیں۔ایك اپنا،ایك عزیزوں دوستوں کا،ایك مسکینوں کا،خود بھی کھائے،ماں باپ بھی کھائیں،ممانعت بے اصل ہے۔
[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی النظر داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۳۸
[2] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی النظر داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۳۸
[3] درمختار کتاب الزکوٰۃ باب المصرف مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۱۴۱
[4] ردالمحتار بحوالہ معراج الدرایۃ کتاب الزکوٰۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۶۸
[5] العقود الدریۃ کتاب الذبائح ارگ بازار قندھار افغانستان ۲/ ۲۳۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع