دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

بھنگن یا کسی کافرہ کو جنائی بنانا سخت حرام ہے۔نہ کافرہ کو ران دی جائے،اور بالوں کی چاندی مسکین کا حق ہے۔نائی مسکین ہو تو مضائقہ نہیں،اصل حکم یہ ہے پھرجس نے اس کے خلاف کیا،بھنگن کو ران،غنی نائی کو چاندی دی تو برا کیا،مگر عقیقہ ہوگیا، سری کے بارے میں کوئی خاص حکم نہیں ہے جسے چاہے دے،جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ جوانی بڑھاپے میں بھی اپنا عقیقہ کر سکتا ہے،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۱۷ تا ۳۱۹:از موضع خود مئو ڈاك خانہ بدو سرائے ضلع بارہ بنکی مرسلہ صفدر علی صاحب ۶/ ربیع الاول شریف ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:

(۱)حکم ہے کہ عقیقہ میں سرنائی کو اور ران دائی جنائی کو دی جائے،فی زماننا جنائی اکثر چمارن یا ڈومن ہوتی ہے۔اور ان کا مذہب ظاہر ہے تو کیا ان مذکور بموجب حکم جنائی کو جو چمارن ہے یا ڈومن ہے دی جائے۔

(۲)گوشت عقیقہ کا صاحب عقیقہ یا اس کے والد کے کھانے کی نسبت اکثر بزرگ تحریر فرماتے ہیں کہ درست ہے،اور بعض بزرگ تجویز فرماتے ہیں کہ مکروہ ہے۔اورنہ کھانا انسب ہے۔تو اب قطعی حکم معلوم ہونا چاہئے،کیا کیا جائے،جو طریقہ وسنت نبوی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے خلاف نہ ہو،

(۳)اکثر دیکھا گیا کہ لوگ بکرا منگا کر اور اس کو لڑکے یا لڑکی کے نام ذبح کرکے کچھ گوشت چیل،کوا کو کھلاتے ہیں،اور کچھ فقراء کو تقسیم کرتے ہیں،یہ فعل کس حد تك صحیح ہے؟

الجواب:

(۱)سرنائی کو دینے کا نہ کہیں حکم نہ ممانعت،ایك رواجی بات ہے۔جنائی کو ران دینے کاحکم،البتہ حدیث ہے،مگر کافرہ سے یہ کام لینا حرام ہے۔کافرہ سے مسلمان عورت کو ایسے پر دے کا حکم ہے جیسے مرد سے کہ سوا منہ کی ٹکلی اور ہتھیلیوں اور تلووں کے کچھ نہ دکھائے،نہ کہ خاص جنائی کا کام۔مجتبٰی شرح قدوری وتنویر الابصار ودرمختارمیں ہے:

الذمیۃکالرجل الاجنبی فی الاصح فلا تنظر الی بدن المسلمۃ [1]۔

اصح قول کے مطابق ذمیہ عورت اجنبی مرد کی طرح ہے لہذا وہ مسلمان عورت کے بدن کو نہ دیکھے۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار شرح تنویر الابصار بحوالہ مجتبٰی کتاب الحظرولاباحۃ فصل فی النظر مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن