دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

تعالٰی اعلم۔

(۲)جبکہ سال بھر کامل ہونے میں شك ہے تو اس کا عقیقہ نہ کریں،اور قصاب کا قول یہاں کافی نہیں کہ بکنے میں اس کا نفع ہے۔اور حالت ظاہر اس کی بات کو دفع کررہی ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۰۰ تا ۳۱۰:                کیا حکم ہے شرع مطہر ہ کا دربارہ عقیقہ کے:

(۱)جانور ذبح کئے جائیں ان کی عمر کیا ہونا چاہئے،ا ور اگر کسی عضو میں نقصان رکھتے ہوں وہ کام میں آسکتے ہیں یانہیں؟

(۲)گوشت کی تقسیم کس طرح کی جائے،آیا کھانا پکاکر کھلوانا افضل ہے یا گوشت کا تقسیم کردینا؟

(۳)گوشت میں کوئی حصہ والدین کا بھی ہے یانہیں؟

(۴)دایہ کسی عضو کی مستحق ہے اور حجام وسقہ وخاکروب دھوبی وغیرہ؟

(۵)پوست کے دام قیمت جانور میں مجراکرنا اور خانگی خرچ میں ملانا جائز ہے یانہیں کیا طریقہ افضل ہے؟

(۶)اور جانور ذبح کس کو کرنا چاہئے؟ اور دعائے عقیقہ کس طرح اور کس کو پڑھنا چاہئے؟

(۷)ہڈیاں توڑنا چاہئے یانہیں،اور دفن کرنا چاہئے یانہیں؟

(۸)مدت اور روز عقیقہ کیا ہونا چاہئے؟

(۹)لڑکے اور لڑکی کے عقیقے میں تعداد جانوروں کی دو دو ایك ہونی چاہئے یا ایك ایک؟

(۱۰)اجرت قصاب کی داموں میں مجرا ہوسکتی ہے یانہیں؟

(۱۱)اگر دو جانور ہوں تو ان کی سری وپائے ایك حجام کو،ایك سقہ کو دی جاسکتی ہے یادونوں حجام کو؟ بینوا توجروا

الجواب:

(۱)ان امور میں احکام عقیقہ مثل قربانی ہیں،اعضا سلامت ہوں،بکرابکری ایك سال سے کم کی جائز نہیں،بھیڑ،مینڈھا چھ مہینہ کا بھی ہوسکتا ہے جبکہ اتنا تازہ وفربہ ہو کہ سال بھر والوں میں ملادیں تو دور سے متمیز نہ ہو۔

(۲)گوشت بھی مثل قربانی تین حصے کرنا مستحب ہے۔ایك اپنا،ایك اقارب،ایك مساکین کا،اور چاہے تو سب کھالے خواہ سب بانٹ دے،جیسے قربانی،اور پکاکر کھلانا کچا تقسیم کرنے سے افضل ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن