دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

ان کا اصلا نام ونشان نہ تھا،لاجرم یہ جھولیں وہ نہ تھیں بلکہ خاص تعظیم شعائر الله کےلئے تھیں،تو معمولی جھولیں کسی طرح ان کے معنی میں نہیں۔

سوم: یوں کہ خطام ہدی وہ شیئ ہے کہ اسے سبیل الله میں لے جاتی اور حرم محترم میں پہنچاتی ہے۔تو قربانی کی رسیاں اس کے برابر نہیں ہوسکتیں،اور گائے بھینس کی جھولوں رسیوں میں اور بھی فرق ہے۔شتر نحر کیا جاتاہے اس کا ایك پاؤں باندھ کر تین پاؤں سے کھڑا رکھ کر سینہ پرنیزہ مارتے ہیں جل وخطام دونوں وقت نحرا س سے جدا کرنے کی حاجت نہیں،گائے بھینس لٹا کر ذبح کی جاتی ہے۔اس وقت ان کی رسی کھول لیتے ہیں،اور اگر جھول تھی،وہ بھی اتار لیتے ہیں،تو وقت تقرب الی الله رسی اور جھول ان کے بدن سے جدا ہوتی ہے۔اور شتر کے بدن سے متصل تو یہ زیر تقرب آتی ہے،اور وہ نہیں گر باوصف انفضال بھی حکم تصدق سرایت کرے تو اس کھونٹے کے بھی تصدق کا حکم ہو جس سے وہ جانور بندھا تھا،اور اس ناند اور طشت کا بھی جس میں اسے کھانا پانی دیا گیا تھا،بلکہ اس مکان کا بھی جس میں وہ بندھا تھا،اور اس کا کوئی قائل نہیں،عمدۃ القاری وفتح الباری شروح وصحیح بخاری وغیرہما میں تصدق جلال ہدی کی یہ وجہ نقل کی فرمائی کہ اس پر اہلال لوجہ الله واقع ہوا۔

حیث قالوا قال المہلب لیس التصدق بجلال البُدن فرضا وانما صنع ذٰلك ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما لانہ ارادان لایرجع فی شیئ اہل بہ ﷲ ولا فی شیئ اضیف الیہ [1]۔

جہاں انھوں نے فرمایا مہلب نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی جھلوں کو صدقہ کرنا فرض نہیں،سیدنا حضرت عبدالله ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے تو محض اس لئے ایساکہا کہ آپ الله تعالٰی کے لئے ذبح کئے ہوئے اور اس کی طرف منسوب کئے ہوئے جانوروں کی کسی شیئ کی طرف رجوع نہیں کرنا چاہتے تھے(ت)

اس اہلال سے اگر تلبیہ مرادہو جب تو ظاہر ہے کہ قربانی پر لبیك کہاں اور اگر تکبیر وقت نحر مرادہو یہ بھی ان اشیاء کو شامل نہ ہوگا جو وقت نحر وذبح اس کے بدن پر نہ تھیں۔

اقول:اور اول اولٰی ہے کہ حکم جل وخطام کی نسبت آیا،قماط جس سے اونٹ کا ایك پاؤں باندھتے ہیں اور حجۃ الوداع شریف میں حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے سو کے سو اونٹ یو ں ہی نحر فرمائے،۶۳ بدست انور،۳۷ بدست امیرالمومنین حیدر، ان رسیوں کے تصدق کاحکم کہیں نہ آیا،


 

 



[1] عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری کتا ب المناسك باب الجلال للبدن ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ بیروت ۱۰/ ۴۵،فتح الباری شرح صحیح البخاری کتا ب المناسك دارالمعرفۃ بیروت ۳/ ۴۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن