دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

تو حدیث مذکور میں صدقہ خطام کا عندالله حکم ہے مگر وہ حدیثا وفقہًا صرف جلال وخطام شتران ہدی کے بارے میں ہے۔قربانی کی گائے بکریوں کی جھولوں اور ان کے گلے کی رسیوں کا ذکر درکنار،جہاں تك نظر کی جاتی ہے شتران اضحیہ کے جلال وخطام کا بھی کہیں ذکر نہیں،اب رہا قیاس،وہ مجتہد سے خاص،اس کا کسے اختیار،اور دلالۃ النص اقول: اس کی بھی گنجائش نہیں نہ اضحیہ من کل الوجوہ معنی ہدی میں ہے۔نہ یہ جھولیں ان جلال سے نہ گلے کی رسیاں اس خطام کے مثل۔

اول: تو ظاہر کہ ہدی کے لئے محل خاص ہے یعنی حرم محترم اس کے غیر میں ہدی کو ذبح ونحر نہیں کرسکتے۔

قال اﷲ تعالٰی " ثُمَّ مَحِلُّہَاۤ اِلَی الْبَیۡتِ الْعَتِیۡقِ ﴿٪۳۳﴾ "[1] وقال تعالٰی " ہَدْیًۢا بٰلِغَ الْکَعْبَۃِ"[2]۔

الله تعالٰی نے ارشاد فرمایا پھر ان(ہدی کے جانوروں)کا پہنچنا ہے اس آزاد گھر تک۔اور الله تعالٰی نے فرمایا کہ ہدی ہو کعبہ تك پہنچی۔(ت)

اور قربانی ہر جگہ ہوسکتی ہے۔تو ہدی میں بہ نسبت اضحیہ خصوصیت خاصہ ہے اگر چہ اصل مقصود یعنی تقرب باراقۃ دم میں مساوی ہیں،لہذا کیا مستبعد کہ اصل اجزائے متقرب بہ یعنی لحم وجلد میں حکم یکساں ہو اور زوائد ومضافات کی طرف جو سرایت صاحب خصوص میں ہوئی،اضاحی میں نہ ہو،ولہذا بدائع وہدایہ وکافی وغیرہا میں حدیث ہدی سے دربارہ لحم وجلد اضحیہ استناد کیا اور جلال وخطام اضحیہ کا کسی نے ذکر نہ کیا،حالانکہ حدیث ہدی میں چاروں حکم موجود تھے،اضحیہ میں ان پر دو اقتصار اور ان دو کا ترك اور اس ترك واقتصار پر اتفاق کتب آخر کس لئے۔

دوم: یہ کہ وہ جھولیں معمولی سردی وغیرہ کی جھولیں نہ تھیں جو اپنے موسم پر ہر پالے ہوئے جانور کے لئے بنائی جاتی ہے اگر چہ وہ گاڑی میں جوتنے کے بیل ہوں وہ ۱خاص شتران ہدی کے لئے بنتیں اور ۲روانگی حرم کے وقت ان پر ڈالی جاتی ہیں،اور ۳ان کے لئے ان کا بنانا سنت ہے۔۴تقلید واشعار کی طرح شعائر الله ہدی کی علامت ہوتی ہے۔ہدنہ ہدی کے گلے میں نعلین وغیرہ یا بٹے ہوئے قلادے ڈالتے اور بالتخصیص اونٹوں پر قلادے کے ساتھ جھولیں بھی ڈالتے۔اور ان کے کوہان میں خفیف نیزہ مار کر خون نکالتے یہ ان کے ہدی ہونے کی علامتیں تھیں۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۲/ ۳۳

[2] القرآن الکریم ۵/ ۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن