دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

ذکر خطام کے لئے فقیر نے جتنی کتب حدیث اپنے پاس ہیں سب کی مراجعت چاہی،بارہ کتابیں دیکھی تھیں،پھر خیال آیا کہ درایہ امام حافظ الحدیث ابن حجر عسقلانی دیکھی جائے،اس میں ضرور اس سے تعرض فرمایا ہوگا اسے دیکھا تو انھوں نے صاف فرمایا:

لم ار فی شیئ من طرفۃ ذکر الخطام [1]۔

میں نے اس حدیث کے کسی طریق میں ذکر خطام نہ دیکھا۔

بالجملہ صحیحین کی طرف سے اس کی نسبت لفظا ومعنی ہر طرح غلط ہے۔ہاں ہدایہ باب الہدی میں حدیث انھیں الفاظ سے مذکور اور کتاب الاضحیہ میں بلفظ:

تصدق بجلالہا وخطا مہا ولا تعط اجر الجزار منہا شیئا [2]۔

قربانی کے جانوروں کی جھلوں اور باگوں کو صدقہ کر اور اس میں سے کچھ بھی قصاب کو بطور اجرت مت دے۔(ت)

اسی طرح کافی امام نسفی باب الہدی میں یہی لفظ دوم ہیں:الالفظۃ الاجر [3](سوائے لفظ"اجر"کے۔ت)نیز بدائع امام ملك العلماء کتاب الاضحیہ میں۔الا لفظۃ شیئا [4](سوائے لفظ"شیئا"کے۔ت)

اقول: تو حدیث ضرور کہیں مروی ہوئی،اور حافظ(ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ)کا اسے نہ دیکھنا نہ ہونے پر دلیل نہیں،امام محقق علی الاطلاق نے فتح میں دو حدیثیں مذکور مشاع ذکر کرکے فرمایا:

قصور نظر نا اخفاھما عنا [5]۔

ہماری نظر کے قاصر ہونے نے ان دونوں کو ہم سے مخفی رکھا۔(ت)

یونہی حافظ الشان نے باوصف اس وسعت اطلاع کے نفی نہ فرمائی،یہ ائمہ کے ساتھ علماء کرام کا ادب ہے بخلاف جہال زمانہ یعنی غیر مقلدین کہ کرمك سنگ سے بڑھ کر وقوف نہیں،اورائمہ پر سلب مطلق کے دعوے ولا حو ل ولاقوۃ الا بالله العلی العظیم۔


 

 



[1] الدرایۃ فی تخریج احادیث الہدایۃ کتاب الحج باب الہدی المکتبۃ الاثریۃ سانگلہ ہل ۲/ ۵۴

[2] الہدایۃ کتاب الاضحیۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۴۴۸

[3] کافی شرح الوافی

[4] بدائع الصنائع کتاب التضحیۃ فصل وامابیان مایستحب الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۵/ ۸۱

[5] فتح القدیر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن