30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور دو سندوں سے مثل لفظ سوم بخاری وزادفی المساکین [1](یہ لفظ زیادہ کئے کہ مسکینوں میں تقسیم کرو۔ت)ان میں کہیں ذکر خطام نہیں،یہ مضمون صحیحین پر بیشی ہے۔اور نسبت الفاظ میں غلطی یہ کہ صیغہ امر جس طرح عمدۃ الرعایۃ میں مذکور صحیحین بلکہ متداولہ حدیث میں کہیں نہیں،جیسا کہ لامع ارشاد الساری وشرح مؤطا سے ظاہر،علامہ قسطلانی نے فرمایا:
|
قال صاحب الکواکب وفیہ انہ لا یجوز بیع الجلال و لا جلود الہدایا والضحایا کما ہو ظاہر الحدیث اذ الامر حقیقۃ فی الوجوب اھ،وتعقبہ فی اللامع فقال فیہ نظر فذٰلك صیغۃ افعل لا لفظ امر [2]۔ |
صاحب کواکب نے کہا اس میں یہ ہے کہ قربانی کے جانوروں کی جھلوں اور کھالوں کی بیع جائز نہیں جیساکہ حدیث کا ظاہرہے کیونکہ امر حقیقتًا وجوب کے لئے ہے۔اھ اور لامع میں اس کا تعاقب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس میں نظر ہے اس لیے کہ جو امر وجوب میں حقیقت ہے وہ صیغہ اِفعل ہے نہ کہ لفظ امر۔ (ت) |
شرح علامہ زرقانی میں ہے:
|
فیہ استحباب التجلیل والتصدق بذٰلك الجل ولفظ امر لا یقتضی الوجوب لان ذلك فی صیغۃ افعل لالفظ امر [3]اھ و رأیتنی کتبت علی ہامش الارشاد مانصہ اقول:لیس قول امر الاحکایۃ امرہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الا ان یقال یمکن ان یکون حکایۃ من مثل علیك التصدق۔ |
اس میں قربانی کے جانوروں پر جھل ڈالنے اور اس جھل کو صدقہ کرنے کا استحباب ثابت ہوتاہے۔اور لفظ امروجوب کاتقاضا نہیں کرتا کیونکہ وجوب کا متقاضی تو صیغہ افعل ہے نہ کہ لفظ امر اھ مجھے یادپڑتاہے کہ میں نے ارشاد کے حاشیہ پر لکھا جس کی عبارت یہ ہے اقول:(میں کہتاہوں)اس کا امر کہنا محض حکایت ہے امر رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی،مگر یوں کہا جاسکتاہے کہ ممکن ہے یہ حکایت ہو علیك بالتصدق (تجھ پر لازم ہے۔ت)جیسے الفاظ سے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع