30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
التی نحرت وبجلودھا [1]۔ |
صدقہ کرنے کاحکم دیاجن کو ذبح کیا گیا تھا۔(ت) |
دوم میں:
|
امرنی فقسمت لحومہا ثم امرنی فقسمت جلالہا و جلودھا [2]۔ |
رسول کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تو میں نے قربانی کے جانوروں کا گوشت تقسیم کردیا پھر آپ نے مجھے حکم دیا تو میں ان کے جھلوں کو تقسیم کردیا۔(ت) |
سوم میں:
|
ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم امرہ ان یقوم علی بدنہ وان یقسم بدنہ کلہا لحومہا وجلودھا وجلالہا [3]۔ |
بیشك نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا کہ وہ قربانی کے جانوروں کے پاس کھڑے ہوجائیں اور ان کا گوشت جھل اور چمڑے سب تقسیم کردیں۔(ت) |
چہارم میں:
|
اہدی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مائۃ بدنۃ فامرنی بلحومہا فقسمتہا ثم امرنی بجلالہا فقسمتہا، ثم بجلودہا فقسمتہا۔[4] |
نبی اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے قربانی کے لئے سو اونٹ بھیجے اور مجھے حکم دیا کہ میں ان کا گوشت تقسیم کروں تومیں نے کر دیا،پھر مجھے ان کی جھلوں کو تقسیم کرنے کا حکم دیا تو میں نے کر دیا،پھر مجھے ان کے چمڑوں کو تقسیم کرنے کا حکم دیا تو میں نے کر دیا،(ت) |
صحیح مسلم میں تین سندوں سے:
|
امرنی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان اقوم علی بدنہ وان اتصدق لحمہا و جلودھا واجلتہا [5]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں قربانی کے پاس کھڑا ہوجاؤں اور ان کے گوشت،چمڑوں اور جھلوں کو تقسیم کردوں(ت) |
[1] صحیح البخاری کتاب المناسك باب الجلال للبدن قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۳۰
[2] صحیح البخاری باب لایعطٰی الجزار من الہدی شیئا قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۶۳۲
[3] صحیح البخاری باب التصدق بجلود الہدی قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۳۲
[4] صحیح البخاری یتصدق بجلال البدن قدیمی کتب خانہ کراچی۱/ ۲۳۲
[5] صحیح مسلم کتاب الحج باب الصدقۃ بلحوم الہدایا وجلودہا وجلالہا قدیمی کتب خانہ کراچی۱/ ۴۲۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع