30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان صاحبا لنارکب ناقۃ لیست بمبراۃ فسقط فقال النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم غرر بنفسہ [1]۔ |
ہمارا ایك ساتھی بغیر نکیل کے اونٹنی پر سوار ہوا اور گرگیا،تو رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس شخص نے خود کوہلاکت میں ڈالا۔(ت) |
نہایہ میں ہے:
|
لیست بمبراۃ ای لیس فی انفہا برۃ یقال ابریت الناقۃ فہی مبراۃ [2]۔ |
"وہ اونٹنی مبراۃ نہیں تھی"کا معنی یہ ہے کہ اس کی ناك میں برہ(حلقہ)نہیں تھا کہا جاتاہے کہ میں نے اونٹنی کو حلقہ ڈالا تو وہ مبراۃ(حلقہ والی)ہوگئی(ت) |
عمدۃ الرعایۃ میں ہے کہ خطام کی تفسیر زمام گردن بعیر کی اگر چہ کلمات اہل فن سے جداہے۔مگر معنی سوم زمام پر بجا ہے۔اور اس سے ہر رسن گردن سمجھنا خطا ہے۔اس میں زمام گردن نہیں بلکہ رسن اور زمام بے تعلق بینی صادق نہیں،حدیث کہ اس میں صحیح بخاری ومسلم کی طرف نسبت کی۔جس میں حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کیا:
|
تصدق بجلالہا وبخطمہا،ولا تعطی اجرۃ الجزار منہا [3]۔ |
قربانی کے جانور کی جھلوں اور باگوں کو صدقہ کردیا جائے اور اس میں سے کچھ بھی قصاب کو بطور اجرت نہ دیا جائے۔ (ت) |
غلط صریح ہے۔نہ صحیح بخاری میں اس کا کہیں نشان نہ صحیح مسلم میں،نہ بحیثیت الفاظ نہ بحیثیت مضمون،صحیح بخاری میں بدنہ بدی کی جھول تصدق کرنے کی حدیث پانچ جگہ روایت کی۔۱باب الجلال للبدن۔۲باب التصدق بجلود البدن،۳باب بتصدق بجلال البدن،۴باب الوکالۃ۔۵باب الایوتی الجزار من الھدی شیئا اور صحیح مسلم میں ایك ہی جگہ پانچ سندوں سے ذکر کی، دسویں جگہ نہ ان الفاظ کا پتہ ہے۔نہ اس پورے مضمون کا،موضع اول وخامس میں بخاری کے لفظ امیر المومنین مولا علی کرم الله وجہ الکریم سے ہیں:
|
امرنی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان اتصدق بجلال البدن |
رسول اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے مجھے قربانی کے ان جانوروں کی جھلوں اور چمڑوں کو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع