30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الصحاح،وقال اللیث ان کانت من صفر فہی برۃ وان کانت من شعر فہی خزامۃ [1]۔ |
رسی باندھی جاتی ہے جیسا کہ صحاح میں ہے۔لیث نے کہا اگر وہ حلقہ پیتل کا ہوتو اس کو برہ اور اگر وہ بالوں کا ہے تو اس کو خزامہ کہاجاتاہے۔(ت) |
سنن ابی داؤد میں حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے ہے:
|
ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اھدی عام الحدیبیہ فی ھدایا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ و سلم جملا کان لابی جہل فی راسا،برۃ من فضۃ۔وفی روایۃ من ذہب یغیظ بذٰلك المشرکین [2]۔ |
بیشك نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے حدیبیہ والے سال قربانی کے لئے جو اونٹ روانہ فرمائے ان میں ایك اونٹ ابو جہل کا تھا جس کے سر(ناک)میں چاندی کا ایك چھلا تھا، ایك روایت ہے کہ سونے کا چھلا تھا،حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے مشرکوں کو جلانے کے لے ایسا کیا تھا۔(ت) |
مرقاۃ میں ہے:
|
(فی راسہ)ای انفہ فان البرۃ حلقۃ من صفر ونحوہ تجعل فی لحم انف البعیر وقال الاصمعی فی احد جانبی المنخرین لکن لما کان الانف من الراس قال فی راسہ علی الاتساع [3]۔ |
(اس کے سر میں)یعنی اس کی ناك میں کیونکہ برہ پیتل یا اس جیسی کسی شے کے ایسے حلقہ کو کہتے ہیں جو اونٹ کی ناك کے گوشت میں ڈالا جاتاہے اور اصمعی نے کہا کہ وہ اونٹ کے نتھنوں کے ایك طرف ڈالا جاتاہے لیکن ناك چونکہ سرہی کا حصہ ہے اس لئے راوی حدیث نے بطور مجاز کہا کہ اس کے سرمیں حلقہ تھا۔(ت) |
مجمع البحارمیں طیبی سے ہے:جعلہ فی الرأس اتساعا[4] (اس حلقہ کو سرمیں قرار دینا بطور مجاز ہے۔ت)سلمہ بن سحیم کی حدیث میں ہے:
[1] تاج العروس فصل الخاء من باب المیم داراحیاء الترا ث العربی بیروت ۸/ ۷۴۔۲۷۳
[2] سنن ابی داؤد کتاب المناسك باب فی الہدی آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۲۴۴
[3] مرقاۃ المفاتیح کتاب المناسك الفصل الثانی المکتبۃ الحبیبہ کوئٹہ ۵/ ۵۲۸
[4] مجمع البحار الانوار باب الباء مع الرائ مکتبہ دارالایمان المدینۃ المنورۃ ۱/ ۱۷۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع