30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اول: شرح وقایہ وہدایہ وغیرہ میں مسئلہ مبحوث عنہ کو باب الہدی میں بیان کیا ہے۔حالانکہ یہ مسئلہ باب الاضحیہ سے تعلق رکھتاہے اس کے لئے دلیل کی ضرور ت ہے۔
دوم: علی طریق التنزیل یہ ثابت بھی ہوجائے تو لفظ خطام جس سے زید نے اپنا مدعا ثابت کیا ہے تو کیا اس کے معنی کسی لغوی نے گراؤں یعنی رسی کے بیان کئے ہیں،ابن اثیر ابو عبیدہ کسی نے تصریح کی ہے۔خطام کے معنی گراؤں کے ہیں۔
سوم: کتاب عمدہ الرعایۃ نے خطام کے تصدق کرنے کے لئے ایك حدیث نقل کی ہے اور کہا کہ اس حدیث کی بخاری اور مسلم نے تخریج کی ہے۔تو کیا اس روایت سے خطام کے تصدق کا حکم ثابت ہوتاہے،فقط تام ہوا کلام بکر کا،بس دریافت طلب یہ ہے کہ زید کا قول صحیح ہے یا نہیں؟ اور بکر کے اعتراضات کے جوابات کیا ہیں؟
الجواب:
انقیاد شتر کے لئے دو طریقے معمول ہیں،ایك یہ کہ وسط بینی کے گوشت یا ایك طرف کے نتھنے میں سوراخ کرکے تانبے، چاندی،سونے کا حلقہ یا لکڑی یا بالوں کا بناہوا چھلا ڈالیں،اور مضبوط ڈور کا سرا اس میں اور دوسرے سرے میں رسی یا خود اس میں رسی باندھیں،اس حلقے کو برہ بضم موحدہ وفتح رائے مخففہ اور لکڑی کو خشاش بالکسر،اور فارسی میں مہار بالفتح،اور بالوں کے چھلے کو عربی میں میں حرامہ،اور سب کو زمام بالکسر،نیز اس ڈور کو زمام اور اس رسی کو کہ اس میں باندھی جاتی ہے مقود بالکسر،نیزاسے بھی عربی وفارسی میں زمام ومہار اور مجموع کو ہندی میں نکیل کہتے ہیں،یہ اس کے انقیاد کا اکمل طریقہ ہے اور اکثر نا قہائے سواری میں یہی مستعمل ہے۔کہ بے اس کے انقیاد تام نہیں ہوتا،گرا دینے کا احتمال رہتاہے۔دوسرا یہ کہ رسی کا حلقہ اس کے گلے میں قریب گوش ہار کی طرح ڈال کر منہ پر ناك کے قریب اس کا پھندا دیتے ہیں،عربی میں اسے خطام بالکسر،اور ہندی میں مہیر کہتے ہیں،نیز زمام بمعنی سوم بلکہ دوم بلکہ کبھی اول کوبھی خطام بولتے ہیں،تو خطام کے چار اطلاق ہوئے،مگر وہ رسی کہ گائے بھینس بکری کے گلے میں باندھی جاتی ہے۔اسے خطام کوئی نہیں کہتا،نہ مادہ خطام اس کی مساعدت کرتاہے کہ وہ خطم بمعنی بینی سے ماخوذ ہے۔نہایہ ابن اثیر ومجمع البحار میں ہے:
|
خطام البعیر ان یوخذ حبل من لیف اوشعر اوقطان فیجعل فی احدطرفیہ حلقۃ،ثم یشد فیہ الطرف الاٰخر حتی یصیر کالحلقۃ ثم یقلد البعیر ثم یثنی علی مخطمہ واما مایجعل |
اونٹ کی خطام یہ ہے کہ کجھور کی چھال یا بالوں یا کائی سے رسی بناکر اس کے ایك طرف حلقہ بنایا جائے پھر اس میں دوسراکنارہ باندھا جائے تاکہ وہ حلقہ کی مثل ہوجائے،پھر اسے اونٹ کی گلے میں بارکی طرح ڈالا جائے پھر اس کو اونٹ کی ناك پر لپیٹ دیا جائے،اور وہ باریك رسّی جو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع