دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

ہجرۃ المولی سید الانام افضل الصلاۃ واکمل سلام واجمل تحیۃ من الملك المنعام علیہ وعلی آلہ وصحبہ الکرام علی مراللیالی والایام،والحمد ﷲ ذی الجلال والاکرام کتبہ العبد المذنب احمد رضا البریلوی عفی عنہ بمحمدن المصطفی النبی الامی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔

آل واصحاب پر ہزارووں سلام،جب تك رات دن گزرتے ہیں۔والحمدلله رب العالمین۔

مسئلہ ۲۹۴:            از ریاست رامپور مدرسہ مطلع العلوم مرسلہ محمد امام الدین صاحب                                 ۱۵ صفر ۱۳۳۶ھ

دیہات میں قبل از صلٰوۃ العید قربانی کرنا یا مرغ وغیر ہ ذبح کرنا درست ہے یانہیں۔اور جزا ربغیر پوست کش کو قربانی کے چمڑے کی قیمت مل سکتی ہے یانہیں،اور میاں جی اور شاگرد جی بغیر طالب علم اس چمڑے کی قیمت کے مصرف ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس قیمت کو مدرسہ ومسجد وغیرہ کے اسباب میں صر ف کرنا درست ہے یانہیں؟ اور قربانی کرنے والا اپنے ہاتھ سے مال یعنی چمڑے کی قیمت تقسیم کرسکتاہے یانہیں؟

الجواب:

مرغ کی قربانی مکروہ وتشبہ بالمجوس ہے۔نہ اس سے واجب اضحیہ ادا ہوسکتا ہے اور جائز قربانی شرعی وہ صبح ہی کرسکتے ہیں کہ ان پر نماز عید نہیں،اجرت جزار میں اس کی قیمت دینا جائز نہیں کہ تمول ہے اور قربانی سے تمول ناجائز،اس چمڑے کا یہی حکم ہے۔جو اصل کا کہ ادخار وایتجار دونوں جائز ہیں خواہ اس کی مشك بنوالے یا کتابوں کی جلدیں یا اسے مسجد یا مدرسہ دینیہ اہلسنت میں دے دے،یا بہ نیت مصارف خیر بیچ کر اس کی قیمت مصرف خیر میں صرف کرے خواہ اپنے ہاتھوں سے یا اور کے ہاتھوں سے۔ہاں اگر اپنے لئے اسی داموں سے بیچا تو وہ دام خبیث ہیں اور ان کی سبیل تصدق،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۹۵:             از سلون ضلع رائے بریلی مرسلہ محمد طہ صاحب              ۴ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ

کیا ارشادہے علمائے کرام کا اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ قربانی کی رسی وجھول صدقہ کرنا چاہئے۔اور حسب ذیل حوالہ پیش کرتاہے۔(۱)شرح وقایہ جلد اول۔کتاب الحج۔باب الاحصار،بیان احکام الھدی

(۲)عمدۃ الرعایۃ حاشیہ شرح وقایہ(۳)درمختار جلد اول باب الہدی

(۴)ہدایہ جلد اول،کتاب الحج،باب الہدی(۵)قدوری،باب الہدی(۶)تنقیح الضروری حاشیۃ قدوری

بکر کہتاہے کہ قربانی کی رسی وجھول صدقہ کرنے کی کتب فقہ میں کوئی دلیل نہیں،اور زید کے پیش کردہ حوالہ پر حسب ذیل اعتراض کرتاہے:


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن