30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علی ان قد بینا ان معنی المنع لیس ترك التصدق المامور بہ،فانہ غیر المامور بہ ہہنا رأسا بل المعنی قصد التمول المنہی عنہ فی کل ماتقرب بہ الی المولی سبحٰنہ وتعالٰی وھو لایتحقق فی شیئ من القرب، فلایضرنا عندالتحقیق ارادۃ شیئ من المعانی اصلا کما لایخفی علی من رزق العقل السلیم والفہم المستقیم،واﷲ سبحنہ بکل شیئ علیم،ہذا وجہ فی الجواب عن احتجاج ہذا الفاضل المستطاب اقول:ثانیا مبناہ عن حصر السائغ فی الاوجہ الثلثہ و لا دلیل یدل علی الحصر،وعدم الذکر لیس ذکر العدم وہذا الامام القدوری مقتصرا فی مختصرہ علی شیئین التصدق وعمل آلۃ حیث قال ویتصدق بجلودہا اویعمل منہ آلۃ تستعمل فی البیت [1] اھ فترك التبدل بما یبقی ایضا،فیظن کلامہ ھذا معارضہ لکلام من ثلث،وہذا المحقق الحلبی قال فی ملتقاہ وھو من متون المذہب المعتمدۃ کما نص علیہ العلامۃ الشامی،یاکل من |
حدیث حضرت نبیشہ ہذلی رضی الله تعالٰی عنہ میں ایتجار(کار ثواب)کا لفظ آیاہے جو تمام کارخیر کو عام ہے تو چوتھے معنی میں جو عام طور سے صدقات نفلیہ مراد ہوتے ہیں وہی مرادلینا صحیح ہوگا۔ علاوہ ازیں ہمار اکہنا ہے کہ قربانی میں قصد تصدق کی ممانعت ہے۔نہیں قصد تمول کی ممانعت ہے تو جس قسم کے صدقہ کی نیت کرے قصد تمول نہیں پایاجائے گا اور صدقہ جائز ہوگا، اس لئے صدقہ کی جو قسم بھی مراد لے لو ہمیں کوئی ضرر نہ ہوگا۔ مزید توضیح:جیسا کہ ہم اوپر ذکر کرآئے ہیں کہ اس عالم اہلسنت کی غلط فہمی کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے یہ سمجھا کہ مصارف قربانی کی صرف تین جہتیں ہیں حالانکہ اس پر کوئی دلیل نہیں،اگر کسی مصنف نے صرف تین ہی ذکر کیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ زائد نہیں،کہ عدم ذکر،ذکر عدم وجود کو مستلزم نہیں،امام قدوری نے تو اپنی مختصر میں دو۲ ہی جہت کا ذکر کیا:"کھال کا صدقہ کردیا جائے یا گھریلو استعمال کے لئے کوئی چیز بنالی جائے"تو انھوں نے باقی رہنے والی چیز سے استبدلال والی شق چھوڑ دی،تو کیا ان کے کلام کو تین شق ذکر کرنے والوں کے کلام کے معارض سمجھا جائے،حضرت ابراہیم حلبی نے فرمایا:"قربانی کا گوشت کھائے اور مالدار اور فقیر جس کو چاہے کھلائے،اور صدقہ تہائی حصہ سے کم نہ کرے"۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع