دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

ردالمحتار عن البحر الرائق الصدقۃ تکون علی الاغنیاء ایضا وان کانت مجازا عن الہبۃ عند بعضہم وصرح فی الذخیرۃ بان فی التصدق علی الغنی نوع قربۃ دون قربۃ الفقیر[1] اھ و روی احمد و الطبرانی فی الکبیر عن المقدام بن معد یکرب رضی اﷲ تعالٰی عنہ،قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انك مااطعمت زوجتك فہو لك صدقۃ وما اطعمت ولدك فہو لك صدقہ،وما اطعمت خادمك فہولك صدقۃ۔[2] ولہ فیہ عن ابی امامۃ الباہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ماانفق الرجل فی بیتہ واہلہ وولدہ فہو لہ صدقۃ [3]۔

الرابع ربما تطلق حیث لاتملیك و لااباحۃ اصلا وانما ھو تصرف مالی قصد بہ نفع المسلمین کحفر الابار وکروی الانہار وبناء الربط والجسور والمساجد و المدارس وغیر ذلك وعن ہذا تقول انہا صدقات جاریۃ ومن ذٰلك قولہم فی الاوقاف صدقۃ مؤبدۃ و علیہ جاء قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

ردالمحتارمیں بحرالرائق سے منقول ہے:"صدقہ مالداروں پر بھی ہوتا ہے کہ مجازا ہبہ کو صدقہ کہتے ہیں،اور ذخیرہ میں تشریح ہے کہ مالدار کا صدقہ فقیروں کے صدقہ سے کم ثواب والاہوتاہے۔

احمد وطبرانی نے کبیر میں مقدام بن معد یکرب رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کی:"رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں جو بیوی کو کھلایا تو صدقہ،جو اولاد کو کھلایا تو صدقہ،جو خادم کو کھلایاوہ بھی صدقہ"۔

طبرانی میں ابوامامہ باہلی رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت ہے: "آدمی اپنے گھر میں جو کچھ اہل وعیال اور خادموں پر خرچ کرتا ہے وہ سب صدقہ ہے۔"

(۴)اس اطلاق میں نہ تملیك ہے نہ اباحت،یہ ایك قسم کا تصرف مالی ہے جس سے مسلمانوں کو نفع پہنچانا مقصو د ہونا ہے۔جیسے کنواں بنانا،نہریں تیار کرنا،مسافر خانے اورپل بنانا، مساجد اور مدرسوں کی تعمیر کرنا،اورانھیں امور خیر میں صرف کرنے کوصدقہ جاریہ کہتے ہیں:اور اوقات کو اسی معنی میں صدقہ موبدہ کہا جاتاہے۔حدیث شریف میں ہے: "حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے پاس

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۳۵۷

[2] المعجم الکبیر حدیث ۶۳۴ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۲۰ /۲۶۸

[3] المعجم الکبیر حدیث ۷۴۷۶ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۸ /۱۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن