دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

الحادثۃ مطلقًا،فافاد ان لیس ہذا من المناط فی شیئ بل لایجوز فی حادثۃ ایضا ای مالم یتمانعا فیضطر الیہ لدفع التعارض،الاتری ان امامنا الاعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ لم یحمل الارض علی التراب مع اتحاد الحادثۃ وعلی ہذا التقریر لا یتجہ ما اورد علیہ العلامۃ المحقق محمد بن عابدین الشامی قدس سرہ السامی فی ردالمحتار کما اوضحتہ فیما علقتہ علیہ وللعبد الضعیف ھہنا بحث شریف لو لا غرابۃ المقام لاتیت بہ۔

مقید مان لیا جاتاہے۔

(ہ)امام سغنا قی نے نہایہ میں فرمایا اور صاحب بحرالرائق نے ان کے قول کو سند کے طور پر ذکر کیا،"صحیح یہی ہے کہ حادثہ چاہے ایك ہو چاہے چند،مطلق کو مقید پر حمل نہیں کیا جائے گا،دیکھو حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ایك حدیث میں فرمایا:"ساری روئے زمین میرے لئے طہور بنائی گئی"یہ مطلق ہے۔دوسری حدیث میں فرمایا:"التراب طھور" (مٹی پاك ہے)یہ خاص اور مقید ہے۔ہمارے امام اعظم رحمہ الله نے عام کو خاص پر حمل نہیں کیا،اور اس کے سارے اجزا سے ہی تیمم جائز قرار دیا،اگر چہ حادثہ ایك ہی ہے۔

اس عبارت سے یہ سمجھ میں آتاہے کہ امام سغناقی ان لوگوں کو جواب دے رہے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ حنفیوں کے نزدیك اتحاد حادثہ وحکم ہوتو مطلق کو مقید پر محمول کیا جائے گا حالانکہ دار ومدار حادثہ واحدہ یا متعددہ پر نہیں،تعارض پر ہے۔اور اسی مجبوری سے عام کو خاص پر یا مطلق کو مقید پر حمل کیا جاتاہے۔اور اسی سے ہمارے امام اعظم نے ایك حادثہ میں عام کو خاص پر حمل نہیں کیا کہ ان دوحکموں میں کوئی تعارض نہیں۔

(یہاں امام شامی کا ایك اعتراض ہے جس کا جواب ہم نے ان کی کتابوں پر لکھے ہوئے اپنے حاشیہ میں دیاہے)

علی ان لقائل ان یقول ان الائتجار ہہنا لو حمل علی التصدق لکونہ معہ کالمطلق مع المقید فکذٰلك یجب حمل الاطعام الواردۃ وعند احمد والشیخین وغیرھم فی حدیث سلمۃ بن الاکوع رضی اﷲ تعالٰی عنہ کلوا واطعموا وادخروا [1]۔و

ایك اور دلیل:یہی حدیث حضرت سلمہ بن الاکوع رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے امام احمد وشیخین نے اس طرح روایت کیا:

(۱)کلوا(کھاؤ)اطعموا(کھلاؤ)ادخروا(جمع کرو)

اور امام احمد،مسلم،ترمذی نے حضرت بریدہ رضی الله تعالٰی عنہ سے یوں روایت کی،

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الاضاحی باب مایوکل من لحوم الاضاحی قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن