دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

تعالٰی فمالم یرق لایجوز الانتفاع بشیئ منہ حتی الصوف واللبن وغیر ذٰلك لانہ نوی اقامۃ القربۃ بجمیع اجزائہا فاذا اقیمت وحصل المقصود ساغ الانتفاع علی جمیع الوجوہ۔بیدانہ لما کان شیئا تقرب بہ الی المولٰی سبحٰنہ وتعالٰی،والتقرب والتمول ضدان متباینان لایلتئمان فقد خرج بذٰلك عن جہۃ التمول بحیث لاعود الیہ ابدا فاذاقصد بشیئ منہ التمول فقد خالف واورث ذٰلك خبثا فی البدل، وایما مال حصل بوجہ خبیث فسبیلہ التصدق اما القربات فلا تنا فی التقرب بل تحققہ ولا تورث خبثا بل تزھقہ فمن این تحرم وتجب تصدقہ،قال الامام العینی فی البنایۃ المعنی فی اشتراء مالاینتفع بہ الابعد استہلاك انہ تصرف علی قصد التمول وہو قد خرج عن جہۃ التمول فاذا تمولتہ بالبیع وجب التصدق لان ہذا

انتفاع کے لئے ہو،وہ ضرور بیع منہی عنہ ہے۔کہ اس بیع کا مقصد مال حاصل کرناہے۔اور یہ شرعا منع ہے۔اس کا بھید یہ ہے کہ قربانی میں اصل کارثواب الله کے لئے خون کا بہانا ہے۔اسی لئے جب تك جانور سے یہ اصل غرض حاصل نہیں ہوتی اس سے ہر قسم کا انتفاع مطلقًا منع ہے۔حد یہ ہے کہ اون اور دودھ سے بھی انتفاع جائز نہیں،نہ قربانی کرنے والے کو نہ غیر کو،اور جب اصل غرض حاصل ہوگئی تو اس کے تمام اجزاء سے ہر قسم کا انتفاع جائز ہوگیا،لیکن قربانی شدہ جانور کو کلًا یا بعضا کسب زر کے لئے بیچنا اس کی قرابت اور کارثواب سے پھیر کردینے کی طرف موڑ دینا ہے۔اور کارثواب اور حصول زر میں منافات ہے۔اسی لئے اس طرح بیع ناجائز اور منع ہوگی اور جو روپیہ اس طرح حاصل ہوگا وہ مال خبیث ہوگا اور مال خبیث کا شرعی حکم صدقہ کرنا ہی ہے۔اور صدقہ کی غرض سے بیچنے اور قربانی میں کوئی منافات نہیں کہ یہ بھی کار ثواب اور وہ بھی کار ثواب،تو یہ ایك طرح سے اسی کی تکمیل ہے تو اس سے حاصل شدہ رقم خبیث نہ ہوگی،لہذا یہ بیع بھی حرام نہ ہوگی،اسی بات کو علامہ عینی رحمۃ الله تعالٰی علیہ نے بنایہ میں ارشاد فرمایا:"جس چیز سے انتفاع اس کے فنا کے بغیر نہ حاصل ہو ایسی چیز سے بیع حرام ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس قربانی سے بیع حرام ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس قربانی کے جانور میں تمول کی غرض سے تصرف ہوا حالانکہ وہ جانور

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن