30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مجاہدین کو اس وقت امداد کی بہت ضرورت ہے۔اور اس دین کی بڑی منفعت ہے ان شاء اﷲ تعالٰی اور اسی جگہ حکم ہے کہ وہی کام اختیار کریں جس کی حاجت شدیدہو،اور شك نہیں کہ وہاں کی حاجت شدید ہے۔فقراء کی خبر گیری جہاں تك شرعا ضروری ہے اہل مال پر لازم ہے وہ اگرنہ کریں ان کی بے سعادتی ہے مگر یہ کھالیں جن میں شرع نے فقراء کا کوئی حق معین نہ فرمایا،یہ اگر نہ دی جائیں دوسرے کاراہم میں صرف کی جائیں تو اس پر ان کی ناراضی کی کوئی وجہ نہیں،نہ اس پر ان کا رزق موقوف ہے۔نہ عام طور پر یہ کھالیں ان کو دی جاتی تھیں بلکہ مدارس کو دی جاتی تھیں اور شریعت میں ضرر عام کالحاظ ضرر خاص سے زیادہ اہم ہے،یہاں تك کہ ضرر عام کے دفع کے لئے ضرر خاص کا تحمل کیا جاتاہے کما فی الاشباہ والنظائر وغیرہ [1](جیسا کہا اشباہ والنظائر وغیرہ میں ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۹۱: مسئولہ عنایت بیگ منیجر کارخانہ گلاب کمپنی،سکندرہ راؤ،ضلع علی گڑھ بروز شنبہ ۲۰ ذی الحجہ ۱۳۳۳ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ناصران شرع متین کہ ہمارے قصبہ سکندریہ راؤ میں مدرسہ اسلامیہ ہے۔اس میں قرآن شریف، اردو،انگریزی پڑھائی جاتی ہے۔ا س کی امداد کے لئے چرم قربانی دینا موجب ثواب ہے یانہیں،بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس میں انگریزی کی تعلیم ہے اس لئے اس کی امداد ٹھیك نہیں ہے۔
الجواب:
مصرف قربانی میں تین باتیں حدیث میں ارشاد ہوئی ہیں کلوا وادخروا وائتجروا [2]کھاؤ اور ذخیرہ کرو اور ثواب کا کام کرو۔ انگریزی پڑھنا بیشك کوئی ثواب کی نہیں،اگریہ احتیاط ہوسکے کہ اس کے دام صرف قرآن مجید وعلم دین کی تعلیم میں صرف کئے جائیں تو دے سکتے ہیں ورنہ نہیں واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۹۲: از شاہجہانپور تاجر خیل افضل المدارس مرسلہ مولوی محمد الدین صاحب ۷/ ذی الحجہ ۱۳۲۹ھ
تاج العلماء افضل الفضلاء حضرت! یہ استفتاء نہایت ضروری ہے مخالفین کا مقابلہ ہے۔بہت جلد جواب سے مطلع فرمائے گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع