30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۸۶: از کانپور مرسلہ مولوی سلیمان صاحب
قربانی کے چمڑا کا روپیہ مسکینوں کو نہ دے بلکہ اس روپیہ سے فوائد عوام کے واسطے کتب خانہ میں قرآن شریف وکتب عربیہ و فارسیہ وانگریزی وبنگلہ وغیرہ خرید کرکے رکھنا جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
جائز ہے جبکہ وہ دینی کتابیں ہوں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۸۷: از بارہ بنکی مسئولہ ریاض حسین ناظم انجمن نور الاسلام ۱۶صفر ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ قربانی کی کھال کی قیمت ایك ایسی انجمن میں جس کے اغراض ومقاصد دستور العمل منسبلکہ سے واضح رائے عالی ہونگے،صرف ہوسکتی ہے؟
الجواب:
مقاصد کے عام الفاظ ہمیشہ دل خوش کن ہوتے ہیں،اعتبار واقع کاہے۔اگر یہ انجمن حقیقۃ اہلسنت کی ہے۔جن کے عقائد وہابیت ودیوبندیت وغیرہما ضلالت سے پاك ہیں،اور بچوں کو اسی مذہب حق کے مطابق تعلیم ہوتی ہے۔تو بیشك چرم قربانی اس میں صرف کرنے کو دیا جاسکتاہے۔اور اس کے مصارف کے لئے بیچ کر قیمت بھی اس میں دی جاسکتی ہے۔تبیین الحقائق امام زیلعی میں ہے:لانہ قربۃ کالتصدق [1](کیونکہ یہ صدقہ کی طرح قربت ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۸۸: از پٹنہ سٹی اشرف منزل مرسلہ سید محمد فرید الدین صاحب ۲۰ / ذی الحجہ ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہمارے شہر پٹنہ میں ایك انجمن جس کا نام حفظ المساجد ہے قائم ہوئی ہے۔اس کا مقصد محض مرمت ومساجد وتعمیر منہدم مسجد وں کی ہے۔اس انجمن میں تمامی امراء وغرباء علی قدر مراتب دامے درمے امداد کرتے ہیں،اب یہ انجمن چاہتی ہے کہ چرم قربانی عیدالاضحی بھی اس کی مدد میں شامل کیا جائے اگرچرم قربانی عید الاضحی یا قیمت چرم اس انجمن میں دیا جائے تو جائز ہے یاناجائز؟ بینوا توجروا
الجواب:
جائز ہے قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وائتجروا [2](حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:اجر وثواب حاصل کرو۔(ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع