30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وھکذا فی الہدایۃ والکافی [1]اھ ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ہدایہ اور کافی میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۲۸۱: از بنارس محلہ کنڈی گڈ ٹولہ مسجد بی بی راجی شفا خانہ مرسلہ مولوی حکیم عبدالغفور صاحب ۲۵ محرم الحرام ۱۳۱۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مال زکوٰۃ چرم قربانی سے اعانت مدرسہ کی کی جائے یا نہیں۔مصارف مدرسہ میں تنخواہ مدرسین کے لئے اور وہ اپنی اُجرت لیتاہے۔اور یہ امر ظاہر ہے کہ اجرت میں مال زکوٰۃ یا چرم قربانی دینا جائز نہیں؟
الجواب:
زکوٰۃ میں تملیك بلاعوض بہ نیت زکوٰۃ درکار ہے۔بے اس کے اور وجوہ تقرب مثل مسجد ومدرسہ وتکفین موتی وغیرہا میں اس کا صرف کافی نہیں،ہاں مثلا جو طلبہ علم مصرف ہوں،انھیں نقد یا کپڑے یا کتابیں بروجہ مذکور دے کر اعانت مدرسہ ممکن کما یظہر من الدر وغیرہ(جیسا کہ دروغیرہ سے ظاہر ہورہا ہے۔ت)چرم قربانی میں تصدق بمعنی مسطور اصلا ضرور نہیں۔
منسك متوسط میں ہے:لایجب التصدق بہ [2](اس کا صدقہ نہیں۔ت)مسلك متقسط میں ہے:لابکلہ ولاببعضہ [3](نہ کل نہ بعض۔)مطلق قرب رو اہے حدیث میں ہے حضور اقدس سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
واتئجروا [4]روہ ابوداؤد عن نبشۃ الہذلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
ثواب میں خرچ کرو،اس کو ابوداؤد نے نبشہ ہذلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت) |
امام زیلعی نے شرح کنز میں فرمایا:لانہ قربۃ کالتصدق [5](کیونکہ یہ صدقہ کی طرح قربت ہے۔ت) ظاہر ہے کہ مدارس دینیہ بھی وجوہ قربت وائتجار سے ہیں اور وہ تنخواہ حق مدرس میں اجرت ہونا حق
[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الاضحیۃ الباب السادس نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۰۱
[2] المسلك المتقسط فی المنسك المتوسط مع ارشاد الساری باب الہدایہ دارالکتب العربی بیروت ص۳۱۲
[3] المسلك المتقوط فی المنسك المتوسط مع ارشاد الساری باب الہدایہ دارالکتب العربی بیروت ص۳۱۲
[4] سنن ابی داؤد کتاب الضحایا باب حبس لحوم الاضاحی آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۳
[5] تبیین الحقائق کتاب الاضحیۃ المطبعۃ الکبرٰی الامیریۃ بولاق مصر ۶/ ۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع