دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

لا یوجرھا فان فعل تصدق بالاجرۃ [1]۔

نہ اجرت پر دے اگر اجرت لی تو صدقہ کردے(ت)

حاوی الفتاوٰی،فتاوٰی ظہیریہ،پھر درمنقٰی پھر ردالمحتارمیں ہے:

لو عمل الجلد جرابا واٰجرہ لم یجز،وعلیہ التصدق بالاجرۃ [2]۔

اگر کھال تھیلا بنایا اور اجرت پر دیا تو اجرت کو صدقہ کرے۔اجرت لینا جائز نہیں۔(ت)

(۶)اپنے اوپر کسی آتے ہوئے کے بدلے میں،مثلا نوکرکی تنخواہ یا کسی کام کی اجرت میں نہیں دے سکتے فانہ ایضا فی معنی البیع للتمول(کیونکہ یہ بھی تمول کے معنی میں ہے۔ت)درمختارمیں ہے:

لایعطی اجر الجزار منہا لانہ کبیع [3]۔

قصاب کو اجرت میں نہ دے کیونکہ یہ بیع کی طرح ہے۔(ت)

کفایہ،پھر ردالمحتارمیں ہے:

لان کلامنہا معاوضۃ لانہ انما یعطی الجزار بمقابلۃ جزرۃ،والبیع مکروہ فکذا مافی معناہ [4]۔

کیونکہ یہ دونوں معاوضہ ہیں کیونکہ قصاب کو اس کی مزدوری کے عوض دے گا اوربیع مکروہ ہے تو اس کا ہم معنی بھی مکروہ ہے۔(ت)

(۷)یونہی اپنی زکوٰۃ کی نیت سے فقیر کو نہیں دے سکتے لانہ ایضا معنی البیع بالدراھم(کیونکہ یہ بھی دراہم کے بدلے میں بیع کے معنی میں ہے۔ت)اور اگر دیں گے تو فقیر اس کا مالك ہوجائیگا اور زکوٰۃ ادا نہ ہوگی،قنیہ پھر شرح نقایہ قہستانی پھر ابن عابد ین علی الدر میں ہے:

اذا دفع اللحم الی فقیر بنیۃ الزکٰوۃ لایحسب عنہا فی ظاھر الروایۃ [5]۔

جب فقیر کو زکوٰۃ کی نیت سے گوشت دے تو ظاہر الروایۃ میں زکوٰۃ نہ ہوگی۔(ت)

(۸)فقراء کو دینے کی نیت سے داموں کو بھی بیچ سکتے ہیں کہ یہ اپنے لئے تمول نہیں، تبیین الحقائق پھر عالمگیریہ میں ہے:


 

 



[1] درمختار کتاب الاضحیۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۳۴

[2] ردالمحتار کتاب الاضحیۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۰۹

[3] درمختار کتاب الاضحیۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۳۴

[4] ردالمحتار کتاب الاضحیۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۰۹

[5] ردالمحتار کتاب الاضحیۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن