30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بوجہ خبیث(خبیث طریقہ سے حاصل شدہ کایہی حکم ہے۔ت) ردالمحتارمیں ہے:
|
تصدق بالدراھم فیما لو ابدلہ بہا [1]۔ |
اگر اسے دراہم سے بدلا تو دراہم کو صدقہ کرے۔(ت) |
یہاں تك کہ اگر داموں کو بیچے پھر چاہے کہ ان داموں سے کوئی چیز ایسی خریدے جس کی خرید جائز تھی،جیسے برتن وغیرہ،تو اب اس کا اختیار نہیں وہ دام تصدق ہی کرنے ہوں گے،طحطاوی علی الدرالمختار میں ہے:
|
قولہ بما ینتفع بعینہ ظاہرہ انہ لایجوز بیعہ بدراھم ثم یشتری بہا ماذکر [2]۔ |
قولہ وہ چیزجس کے عین سے نفع حاصل کرے اس کا ظاہر یہ ہے کہ کھال کو دراہم کے عوض فروخت کرکے پھر دراہم کے ساتھ کوئی چیز خریدناجن کو ذکر کیا۔جائز نہیں۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
ویفیدہ مانذکرہ عن البدائع [3]۔ |
اس کا فائدہ دے گا جو ہم بدائع کے حوالہ سے ذکر کرینگے۔(ت) |
(۴)یوں ہی اپنے لئے کسی ایسی چیز سے بیچیں جو خرچ ہو کر کام میں آتی ہے۔جیسے کھانے پینے کی چیزیں،یہ ناجائز ہے۔اور ان کی قیمت تصدق کرنی ہوگی،درمختارمیں بعد عبارت مذکورہ ہے:
|
لابمستھلك کخل ولحم ونحوہ کدراھم فان بیع اللحم اوالجلدبہ ای بمستھلك اوبدراھم تصدق بثمنہ [4]۔ |
ہلاك ہونے والی چیز کے عوض نہیں جیسے سرکہ گوشت وغیرہ مثلا دراہم،تو اگرگوشت یا کھال کو ایسی ہلاك ہونے والی چیز یا دراہم کے عوض فروخت کیا تو اس کی قیمت صدقہ کرے۔(ت) |
(۵)اسے باقی رکھ کریا باقی رہنے والی چیز سے بدل کر اسے کرائے پر نہیں دے سکتا مثلا کھال کی مشك بنائی یا اس سے کوئی برتن خریدا،اور اس مشك یابرتن کو کرایہ پر دیا یہ ناجائز ہے۔اس کرائے کو تصدق کرنا ہوگا۔درمختارمیں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع