30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بعد تکریم وقدمبوسی عرض یہ ہے کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:
(۱)قربانی کے چمڑے کے پیسے جو معلم کو مدرسہ کی دینی اور دنیاوی تعلیم پر مقرر کئے گئے ہیں آیا ان کو بطور ماہانہ تنخواہ دے سکتے ہیں یانہیں؟
(۲)قربانی کے چمڑے کے پیسے سے غریب اور تونگر کے بچوں کوتعلیم دینے کے لئے مدرسہ کے لئے عمارت بنانے کےکام میں خرچ کرسکتے ہیں یانہیں؟
(۳)قربانی کے چمڑے کی آمد سے عمارت بناکر اس کا سود یا کرایہ کہ آئے۔اس کو بچوں کی تعلیم میں صرف کرسکتے ہیں یا نہیں؟
(۴)قربانی کے چمڑے کی آمد سے غریب یا تونگر طلباء کو کتاب دے سکتے ہیں یا نہیں مانند قرآن شریف وغیرہ بینو توجروا
الجواب:
اقول: وباﷲ التوفیق اغنیاء جو ایام نحر میں قربانی کرتے ہیں کہ ابتداء شرع مطہر نے ان پر واجب فرمائی اس کو کھال میں یہ احکام ہیں:
(۱)وہ اسے باقی رکھ کر اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں۔مثلا انکے مشک،ڈول یاکتابوں کی جلدیں بنوالیں لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وادخروا [1](حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے اس ارشاد کے مطابق کہ"اورذخیرہ کرو"ت)
(۲)اپنے استعمال کے لئے اس سے وہ چیزیں خرید سکتے ہیں جو باقی رکھ کر استعمال ہوتی ہیں،جیسے برتن،کتابیں،وغیرہا فان قیام البدل کقیام المبدل منہ(بدل کا قیام مبدل کے قیام کی طرح ہے۔ت) اورمختار میں ہے:
|
یتصدق بجلدہ،اویعمل منہ نحو غربال وجراب و قربۃ وسفرۃ ودلو اویبدلہ بماینتفع بہ باقیا کما مر[2]۔ |
کھال کا صدقہ کرے یا خودغربال۔تھیلا،مشکیزہ خوان یا ڈول بنالے یا ایسی چیزی تبادلہ کرے جس کو باقی رکھ کرنفع حاصل کرتا رہے جیسا کہ گزرا۔(ت) |
(۳)اسے اپنے لئے داموں کونہیں بیچ سکتے،اگر بیچیں تصدق کریں لانہ سبیل ماحصل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع