دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

کھالوں کو صرف کردے،تو اس کو ہم محلہ سے خار ج کردیتے ہیں،عندالشرع ایسا کرنا کس حکم میں داخل ہے؟

الجواب:

مسجد میں چرم قربانی صرف کردینا جائز ہے مگر واجب نہیں،دوسرا اگر اور کسی جائز صرف میں خرچ کرے اس پر کوئی مواخذہ نہیں،اس بناء پر اسے محلہ سے خارج کردینا ظلم ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۷۳ و ۲۷۴:              از انبیٹھ تحصیل نکوڑ ضلع سہارنپور مسئولہ سید مظفر صاحب           ۱۲ محرم الحرام ۱۳۳۹ھ

علمائے ذی شان مسئلہ محررہ ذیل میں کیا ارشاد فرماتے ہیں:

(۱)زید پوست قربانی بعینہٖ مسجد میں دینے کو اور اس کی ضروریات میں خرچ کرنے کو خواہ تنخواہ مؤذن ہو یادیگر حوائج مسجد جائز کہتاہے۔اور نیز قربانی کرنے والے کو اپنے استعمال میں لانا،خواہ ڈول بناکر یا دیگر کسی طریقے سے شے معتمد اپنے لئے تیار کرانے کو شرعاجو جائز کہا گیا،تو اسی ڈول کو جو اس نے استعمال کےلئے تیار کرایا تھا مسجد میں اگر دے دے تو زید مذکور اس کو جائز رکھتا ہے اور عمرو ان دونوں امر کو ناجائز کہتاہے۔اور استدلال ہر دو کا کتب فقہ مثل ہدایہ وشامی کی عبارت سے جیساکہ عبارت ہدایہ مطبوعہ اصح المطابع صفحہ ۴۴۸ میں ہے:

ویتصدق بجلد ھا لانہ جزء منہا اویعمل منہ آلۃ تستعمل فی البیت کالنطع والجراب والغربال ونحوھا [1]الخ۔

قربانی کی کھال کو صدقہ کیا جائے کیونکہ یہ قربانی کا جز ہے یا اس کوخود کام میں لاکرگھر میں خوان یا تھیلا یا چھلنی وغیرہ بنا لے الخ۔(ت)

زید کہتاہے جبکہ پوست قربانی کی اشیاء قربانی کرنے والا اپنی ذات کے لئے تیار کراکر استعمال کرسکتاہے تو وہ ان کو مسجد میں دے دے تو کیاحرج ہے۔عمرو کہتاہے کہ صدقہ طفر کے معنی تملیك بلا عوض ہے تو مسجد میں پوست قربانی دینا جائز نہ ہوگا،کیونکہ مسجد تملیك کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی،ایسے ہی شارع علیہ السلام نے پوست قربانی کی اشیاء تیار شدہ کو اپنے نفس کے لئے اپنے گھر میں استعمال کرنے کے لئے حکم فرمایانہ کہ مسجد میں اسی شیئ کو اپنی طر ف سے دے دینے کو۔

(۲)دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی گائے وغیرہ کے سینگ کے اوپر کا حصہ نیچے تك ٹوٹا ہو تو ہدایہ میں تو مطلقًا مکسورۃ القرن کوجائز لکھاہے۔اور شامی میں تفصیل اس طرح کہ اگر کسر مخ تك پہنچی تو ناجائز ہے ونیز مشاش یعنی رؤس عظام تك اگر کسر پہنچے تو نا جائز،تو جس جانور کا اوپر والاحصہ نیچے تك


 

 



[1] الہدایہ کتاب الاضحیۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴ /۴۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن