دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

اور ۴مسجد میں صرف کرے یا مدرسہ علم القرآن وحدیث میں؟ اور ۵سِری قربانی کی حجام اپنا حق سمجھ کرلے تو دے یانہیں؟

الجواب:

۱ قربانی کی کھال کے دام صاحب قربانی اپنے صرف میں نہیں لاسکتا۔حدیث میں ہے:

من باع جلد اضحیتہ فلا اضحیۃ لہ [1]۔

جو اپنی قربانی کی کھال بیچے اس کی قربانی نہ ہوئی۔

آمستحب یہ ہےکہ گوشت کے تین حصے کرے۔ایك حصہ اپنا،ایك احباب کا ایك مساکین کا،۳پیش امام کا اس میں کوئی حق نہیں،دو تو اختیار ہے۔لیکن اگر وہ اس کا نوکر ہے تو تنخواہ میں نہیں دے سکتا،۴مسجد اور مدرسہ دینیہ دونوں میں صرف کرنا جائز۔۵حجام کا اس میں کوئی حق نہیں،دینے کا اختیار ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۷۰:            از موضع میونڈی بزرگ ضلع بریلی مسئولہ سید امیر عالم حسین صاحب          ۲۶ شعبان ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ قیمت جلود قربانی مسجد میں لگانا درست ہے یانہیں؟ بعض کہتے ہیں کہ فرش وچھت میں لگانا درست نہیں،یعنی جس جگہ سجدہ کیا جائے وہ جگہ قیمت جلود قربانی سے نہ بنائی جائے کہ وہ قیمت صدقہ ہے اس جگہ سجدہ کرنا حرام ہے۔ہاں اس قیمت سے حدود دیوار مسجد یا غسلخانہ وغیرہ بنایا جائے تو درست ہے۔اور بعض کہتے ہیں کہ کنواں وغیرہ بنوادیا جائے،تو کچھ حرج نہیں خواہ مسجد میں ہو یا اور کہیں،اور بعض کہتے ہیں کہ کنواں بھی نہ بنایا جائے،کہ وہ قیمت صدقات سے ہے کہ اس کے پانی سے وضو جائز نہ ہوگا،اور نہ اس کا پانی پینے کے قابل ہوگا،تو جناب قبلہ سے امیدوار ہیں کہ اس کا ثبوت غلامان کو کیوں نہ دیا جائے کہ قیمت جلود قربانی کس کام میں صرف کی جائے آیا مسجد یا کنویں وغیرہ میں لگانا درست ہے یانہیں؟

الجواب:

اگر قربانی کی کھال مسجد میں دے دی تو متولی کو اختیار ہے کہ اسے مسجد کے جس صرف میں چاہے صرف کرے،ا ور اگر مسجد میں دینے کی نیت سے خود اس کے دام کئے تو وہ دام بھی مسجد کے ہر کام میں صرف ہوسکتے ہیں،ہاں اگر اپنے خرچ لانے کی بہ نیت سے کھال بیچے تو یہ حرام دام خبیث ہیں،مسجد میں نہ دے،نہ مسجد کے کسی کام میں صرف ہوں،بلکہ فقیر مسلمان پرصدقہ کئے جائیں،وتحقق المسئلۃ فی رسالتنا"الصافیۃ الموحیۃ لحکم جلود والاضحیۃ"(اس مسئلہ کی تحقیق ہماے رسالہ "الصافیۃ الموحیۃ لحکم جلود واالاضحیۃ"


 

 



[1] المستدرك کتاب التفسیر دارالفکر بیروت ۲/ ۳۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن