دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

جب تبرعًا دینا جائز ہے تو کچھ حصہ قیمت چرم باقی کا امام صاحب کو دینگے،اور کچھ حصہ دیگر مساکین کو دیا جائے تو زیادہ افضل ہے۔پس اختلاف طرفین کی جانب سے ایك مولوی صاحب منصف قرار دیئے،منصف مولوی صاحب نے یوں حکم دیا کہ قربانی کی کھال سب کی سب مسجد کے پیش امام صاحب کو دے دو اور کسی دیگر مساکین کو نہ دو،اس واسطے کہ وہ لوگ تمھاری حیات وممات کے حقدار نہیں،اور پیش امام صاحب پر جبرالینے سے بھی گناہ نہیں اور گناہ واقع ہو تو میں یہ اقرار کرتاہوں کہ حشر کے دن اس گناہ کی جزا سزا میں نے لی،تم لوگ بے خوف قربانی کے سب چمڑے پیش امام صاحب کو دے دو۔

حاضرین محفل میں سے کسی صاحب نے ان مولوی صاحب سے یہ عرض کیا کہ میں نے ایك گائے کی قربانی کی،اور دو مسکینوں نے ایك ساتھ چمڑا مانگا،ان کو دیا جائے گا یانہیں؟

مولوی صاحب نے جواب دیا کہ ایك چمڑے کی قیمت یا چمڑہ دو مسکینوں کو دینا مکروہ ومنع ہے۔اس نے پھر کہا دوسرا مسکین بھی تو سائل ہے۔مولوی صاحب نے کہا کہ دوسرے سائل کا سوال اس کی دُبر میں جانے دو۔

اب سوال یہ ہے کہ:

(۱)اس طرح جبرا قربانی کی کھال پیش امام کو لینا جائز ہے یانہیں؟

(۲)اگر جبرا لے لیا تو اس پیش امام کے حق میں حکم شرعی کیا ہے؟

(۳)اور اسی طرح جو شخص جبرا لینے والے کی مدد کرے،اس مددگار کے حق میں کیاحکم ہے؟

(۴)اگر کوئی شخص اس خیال سےکہ امام صاحب کو تنخواہ ملتی ہے۔قربانی کی کھال نہ دے تو اس شخص پر امام صاحب کو حاضرین مجلس کے ساتھ غضب خدا پڑنے کی بدعا کرنا جائز ہے یانہیں؟

(۵)اس منصف مولوی صاحب کے حق میں جس نے حشر کے دن مواخذہ خدا وندی کی ضمانت لے لی ہے۔کیاحکم ہے،نیز منصف مولوی صاحب ایك مسجد کے پیش امام ہیں،ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیساہے؟

(۶)جو شخص حق کو باطل کردے اس کے حق میں حکم شرعی کیاہے؟

(۷)ایك کھال کئی مسکینوں کو صدقہ دینا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

اس شخص نے جھوٹ کہا کہ قربانی کی کھالیں اس کا حق ہے۔شریعت مطہرہ نے کھالوں میں اتنے اختیار دئے ہیں،وہ صورت کرے کہ بعینہٖ ان کو باقی رکھ کر استعمال میں لائی جائیں،مثلا مشك یا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن