دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

(۱)کھال قربانی کی اگر ہم لوگ بلارعایت کسی استحقاق خدا کے واسطے خیال کرکے اگر اپنے امام مسجد کو دیں تو جائز ہوگا یانہیں؟

(۲)آج ہمارا امام غریب ہے کل کو خداکے فضل سے صاحب نصاب ہوگیا تو کھال قربانی اس صورت میں بھی دینا جائزہوگا یا نہیں؟

(۳)سیدصاحب کو کھال قربانی اور مد زکوٰۃ سے مسلوك ہونا جائز ہوگایانہیں؟

(۴)صاحب قربانی اپنی قربانی کی کھال کو اپنے صرف میں لاسکتاہے تو کس کس خرچ میں؟ ڈول،مصلٰی،مشك وغیرہ کے علاوہ تاڑی سائی وغیرہ بھی بنواسکتا ہے یانہیں؟

فیض اﷲ خاں،حبیب خاں،جھدو خاں،کالے خاں پسر جنگ بازخان

الجواب:

واجب اضحیہ اراقۃ دم سے ادا ہوجاتاہے۔اس کے بعد لحم وجلد اس کی ملك ہیں،اس میں ہر تصرف مالکانہ کرسکتا ہے صرف تمول ممنوع ہے۔تو کھال بیعینہ،خواہ اس کا ڈول،مشک،کتاب کی جلدوغیرہ بنواکر اپنے صرف میں لاسکتاہے۔سید کو بھی دے سکتا ہے ہر غنی کو دے سکتا ہے تو امام نے کیا قصور کیا ہے۔عام ازیں کہ صاحب نصاب ہو یا نہو،ہاں اس داموں سے بیچنا اس غرض سے کہ اپنے دام اپنے یا کسی غنی کے صرف میں لائے جائیں،جائز نہیں،وہ غنی ہو یا غیر،یونہی اگر امام اس کا نوکر ہے اور اس کی تنخواہ کے بدلے کھال دی تو ناجائز ہے کہ یہ تمول ہو ایعنی کھال دے کر مال بچانا،اور اگر کھال اس لئے بیچی کہ اس کے دام تصدق کرے تو امام غیر صاحب نصاب کو دے سکتا۔

وکل ذٰلك مفصل فی فتاوٰنا وفی رسالتنا الصافیۃ الموفیۃ الموحیۃ لحکم جلود الاضحیۃ۔

یہ تمام ہمارے فتاوٰی اورہمارے رسالہ۔"الصافیۃ الموحیۃ لحکم جلود الاضحیۃ"میں مفصل بیان ہوچکاہے۔(ت)

بنی ہاشم کو زکوٰۃ دینا جائزنہیں،نہ انھیں لینا جائز۔نہ ان کے دئیے ادا ہو،یہی ظاہر الرویۃ ہے۔اور یہی صحیح ہے کما بیناہ فی رسالتنا "الزھر الباسم فی حرمۃ الزکوٰۃ علی بنی ھاشم"(جیسا کہ ہم نے اس کو اپنے رسالہ"الزھر البالہم فی حرمۃ الزکوٰۃ علی بنی ھاشم"میں بیان کیاہے۔ت)امامت کے معاوضۃ میں بھی چرم قربانی دینا ایك صورت میں جائز ہے۔وہ یہ کہ متولیان مسجد یا اہل محلہ نے اسی طرح اسے مقر ر کیا کہ تم امامت کرو قربانی کی کھالوں سے تمھاری خدمت کی جائے گی،یہ صورت بھی صورت تمول نہیں،چرم قربانی جس طرح مذکور ہوا اپنے مصرف میں مطلقًا لاسکتاہے۔رنگوانے کی شرط محض رنگ آمیزی حماقت


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن