30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وان لم یکن اخذہا قربۃ للغنی بل مباحا علی المفتی بہ فلم یکن فی معنی البیع بالدراہم لہدیۃ غنی۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
بلکہ مفتی بہ قول پر مباح ہے۔تو غنی کو ہدیہ دینے کی غرض سے فروخت کے معنی میں نہ ہوئی،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۲۴۹ و ۲۵۰: مسئولہ حافظ محمد ایاز صاحب از قصبہ نجیب آباد ضلع بجنور محلہ پٹھان ۲۵ محرم الحرام ۱۳۳۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ ۱چرم قربانی امام یا مؤذن مسجد کو دینا یا اس کی قیمت فروخت کرکے دینا جائز ہے یانہیں۔اگر پیش امام تنخواہ پاتے ہیں تو کیا حکم ہے۔اور جن کی تنخواہ بھی مقرر نہیں صرف عید کوکچھ بطور ہدیہ چندہ کرکے دے دیا،عیدالاضحٰی کو قربانی کے چرم وغیرہ دے دئے یا محلہ میں نکاح خوانی لیں،اسی پر ان کی گزراوقات ہو۔تو ایسوں کے واسطے چرم قربانی یا اس کی قیمت دینا کیسا ہے اور کیاحکم ہے ؟بینو ا توجروا۔۲کانجی ہاؤس کے نیلام کی راس عدالت سے کسی شخص کے قرضہ کی بابت کے نیلام کی راس قربانی کے واسطے علیحدہ علیحدہ کیا حکم رکھتی ہے؟
الجواب
(۱)امام ومؤذن غیر تنخواہ دار کو بطور اعانت چرم قربانی یا اس کی قیمت دینے میں حرج نہیں،اورتنخواہ دار کو بھی جبکہ تنخواہ میں نہ دیں،یعنی زید نے امام کو نوکر رکھا اور اس کی تنخواہ اس کے ذمہ ہے۔یہ قربانی کی کھال بیچ کر اسے ادا کرے تو اپنا روپیہ بچاتا اور اپنا مطالبہ اس سے ادا کرتا ہے۔اور یہ تمول ہے اور قربانی سے تمول جائز نہیں۔ہاں اگر اہل محلہ نے امام ومؤذن کو مسجد کا نوکر رکھا جس کی تنخواہ ذمہ مسجد ہے تو چرم قربانی یا اس کی قیمت مسجد میں دے کر اس سے تنخواہ ادا کرسکتے ہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۲)کانجی ہاؤس کے نیلام کی راس خریدنا جائز نہیں،نہ اس کی قربانی ہوسکے کہ وہ فضولی کی بیع ہے۔یعنی غیر مالك کی بے اجازت مالک،اور ایسی بیع اجازت مالك پر موقوف رہتی ہے۔اور بیع موقوف قبل اجازت مفید ملك نہیں ہوتی۔اور ملك غیر کی قربانی نہیں ہوسکتی۔اسی طرح کچہری میں نیلام جبکہ قیمت اس مطالبہ سے زائد نہ دی گئی ہو،جس میں وہ نیلام ہوا،وہ نیلام بھی بے رضائے مالك ہے۔ہاں مثلا اگر سو روپے کا مطالبہ تھا اور ایك سو ایك کو نیلام ہوا،سو روپے ڈگری دار کو دئے گئے اور باقی روپیہ اصل مالك کو،اور وہ اس نے لے لیا،تو یہ اس بیع کی اجازت ہوگئی،اب خریدار اس شیئ کا مالك ہوجائے گا۔اور اس کی قربانی صحیح ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۵۱ تا ۲۵۴: از موضع سٹیلہ ڈاکخانہ موانہ کلاں ضلع میرٹھ مرسلہ مجید اﷲ خاں ۲۹ صفر۱۳۳۴ھ
حامدًا ومصلیًا،کیا فرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین مسائل ہذا میں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع