دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

اس مسئلہ کی تحقیق تام مع ازاحت اوہام فقیر کے رسالہ "الصافیۃ الموحیۃ لحکم جلود الاضحیۃ" میں ہے۔واﷲ تعالٰی

اعلم۔

مسئلہ ۴۴۸:از جیت پور کاٹھیا وار مرسلہ مولوی نورمحمد عرف باوامیاں بن قاضی محمد ہاشم امام مسجد حاجی جیت پور ۳ ذی الحجہ ۱۳۲۹ھ

بخدمت اقدس علی جناب فیضمآ ب اعلم اہلسنت وجماعت مجدد مأتہ حاضرہ مؤید ملت طاہرہ اعلٰیحضرت مولانا مولوی مفتی حاجی شاہ محمد احمد رضاخاں صاحب ادام اﷲ برکاتکم ومدفیوضاتکم علینا آمین۔

از جانب احقر العباد نور محمد بن قاضی محمد ہاشم کے بعد السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،کے گزارش یہ ہے کہ قربانی کے چمڑوں کویہاں کے مسلمان اپنے اپنے محلہ کی مسجد میں ﷲ خیرات دیتے ہیں۔اور متولیان مسجد ان کو بیچ کر قیمت جمع رکھتے ہیں اور حسب ضرورت امام کا پگاراس رقم میں سے دیتے ہیں۔

پس یہ قربانی کے چمڑوں کا مسجد میں خیرات دینا اور اس پیسوں کا اما م کودینا یا دوسرے ضروری خرچ مسجد ڈول رسی وغیرہ میں صرف کرنا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

قربانی کے چمڑوں کو ﷲ مسجد دے دینا کہ انھیں یا ان کی قیمت کو متولی یا منتظمان مسجد مسجد کے کاموں مثلا ڈول۔رسی،چراغ، بتی،فرش،مرمت،تنخواہ مؤذن،تنخواہ اما م وغیرہا میں صرف کریں،بلاشبہ جائز و باعث اجر وکارثواب ہے۔تبیین الحقائق میں ہے،جازلانہ قربۃ کالتصدق [1](جائز ہے کیونکہ یہ صدقہ کی طرح قربت ہے۔ت)اسی طرح ہدایہ وکافی وعالمگیری وغیرہ میں ہے۔ابوداؤد کی حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:کلواوادخروا وائتجروا [2](کھاؤ اوراٹھا رکھو اور وہ کام کرو جس سے ثواب ہو۔ت) امام اگرچہ غنی ہو اس کی تنخواہ دینے کو متولی یا منتظم ان چمڑوں کو بیچ سکتے ہیں،یا پہلے سے انھوں نے مصارف مسجد کےلئے دام رکھے ہیں،تو ان میں سے تنخواہ دے سکتے ہیں۔

فان الجلد قد وصل موضع التقرب وعطاء وظیفۃ امام المسجد ایضا قربۃ۔

کیونکہ کھال تقرب کے مقام کو پہنچ گئی،امام مسجد کو وظیفہ دینا بھی قربت ہے اگر چہ غنی کو لینا قربت نہیں۔

 


 

 



[1] تبیین الحقائق کتاب الاضحیۃ المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۶/۹

[2] سنن ابی داؤد کتاب الضحایا باب حبس لحوم الاضاحی آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن