دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

۱۹فتح اﷲ المعین میں ہے:

لایضحی بالسکاء وھی التی لااذن لہا خلقۃ بخلاف صغیرۃ الاذن [1]۔

سکاء جس کے پیدائشی کان نہ ہو اس کی قربانی نہ کی جائے بخلاف چھوٹے کان کے۔(ت)

۲۰مجمع الانہر میں ہے:

ولاالسکاء وھی التی لا اذن لہا خلقۃ [2]۔

او ر سکاء جس کے پیدائشی کان نہ ہوں جائز نہیں۔(ت)

۲۱سراجیہ میں ہے:

لاتجزی التی لم یخلق لہا اذن [3]۔

جس کے کان پیدا نہ ہوں جائز نہیں،(ت)

ثانیًا: یہی قضیہ حدیث ہے:کما علمت من غایۃ البیان(جیسا کہ تم نے غایۃ البیان سے معلوم کرلیاہے۔ت)

ثالثًا: اس کی وجہ اظہر وازہر ہے۔کما علمت من الہدایۃ ومناسك الکرمانی(جیسا کہ تم نے ہدایہ اور مناسك کرمانی سے معلوم کرلیا ہے۔ت)ایراث نقص میں عدم طاری واصلی میں تفرقہ کی کوئی وجہ ظاہر نہیں۔

رابعًا:یہی اکثر کتب میں ہے والعمل بماعلیہ الاکثر(عمل اس پر ہوگا جس پر اکثریت ہو۔ت)

خامسًا: یہی احوط ہے تو بوجوہ اسی کو ترجیح،ا ور اسی پر اعتماد وعمل وفتوٰی واجب۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۴۰:            ۹ ذی الحجہ ۱۳۲۱ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ گائے کی دم تہائی کے قریب کٹی ہوئی ہے اور ایك کان چرا ہوا ہے مگر حصہ اس کا جدا نہ ہوا کان ہی میں لگاہے۔تو اس صورت میں اس کی قربانی جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا


 

 



[1] فتح المعین کتاب الاضحیۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۳ /۳۸۰

[2] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر کتاب الاضحیۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۵۲۰

[3] فتاوٰی سراجیہ کتاب الاضاحی نولکشور لکھنؤ ص۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن