30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
واقع میں وہ قابل اعتماد نہ تھا۔
اوّلًا: متون وشروح نے عدم جواز پر جزم کیا اور قول خلاف کا نام نہ لیا، ۱مختصر امام کرخی پھر غایۃ البیان علامہ اتقانی میں ہے:
|
قال ہشام وسألت ابایوسف عن السکاء التی لاقرن لہا قال تجزئ فان لم یکن لہا اذنلا تجزئی وہو قول ابی یوسف رحمہ اﷲ تعالٰی [1]۔ |
ہشام نے کہا میں نے امام ابویوسف رحمہاﷲ تعالٰی سے سکاء کے متعلق سوال کیا اور یہ وہ ہے جس کے پیدائشی طورپر سینگ نہ ہوں،تو انھوں نے فرمایا جائز ہے اور اگر کان نہ ہوں تو نا جائز ہے یہ امام ابویوسف رحمہ اﷲ تعالٰی کا قول ہے۔(ت) |
۲ہدایہ میں ہے:
|
السکاء وھی التی لا اذن لہا خلقۃ لا تجوز لان مقطوع اکثر الاذن اذا کان لایجوز فعدیم الاذن اولٰی [2]۔ |
سکاء وہ ہے جس کے پیدائشی طورپر کان نہ ہوں،جائز نہیں، کیونکہ جب کان کا اکثر حصہ کٹا ہو تو ناجائز ہے۔تو بالکل کان نہ ہوں تو بطریق اولٰی ناجائز ہوگا۔(ت) |
۳عنایۃ و۴غایۃ البیان ونتائج ۴الافکار وغیرہا میں اس پر تقریر کی، ۶منسك متوسط میں ہے:
|
لایجوز الذی لا اذن لہ خلقہ اولہ اذن واحدۃ [3]۔ |
جس کے پیدائشی کان نہ ہوں یا صرف ایك کان ہو تو ناجائز ہے۔(ت) |
۷مسلك متقسط میں اس پرتقریر کی،۸تنویر الابصار میں و۹درمختار میں ہے:
|
والا السکاء التی لا اذن لہا خلقۃ [4]۔ |
اور سکاء جس کے پیدائشی کان نہ ہوں ناجائز ہے(ت) |
۱۰طحطاوی و۱۱شامی میں اس پر تقریر کی،۱۲بدائع امام ملك العلماء میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع