30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
آنت کھانے کی چیز نہیں،پھینك دینے کی چیز ہے۔وہ اگر کافر لے جائے یا کافر کو دی جائے تو حرج نہیں۔
|
" اَلْخَبِیۡثٰتُ لِلْخَبِیۡثِیۡنَ وَ الْخَبِیۡثُوۡنَ لِلْخَبِیۡثٰتِ"[1] |
خبیث چیزیں خبیث لوگوں کے لئے اور خبیث لوگ خبیث چیزوں کے لئے۔(ت) |
یہاں کے کافرو ں کو گوشت دینا جائز نہیِں وہ خاص مسلمانوں کا حق ہے۔
|
" وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیۡنَ وَ الطَّیِّبُوۡنَ لِلطَّیِّبٰتِۚ"[2] |
طیب چیزیں طیب لوگوں کے لئے اور طیب لوگ طیب چیزوں کے لئے۔(ت) |
پھر بھی اگر کوئی اپنی جہالت سے دے گا قربانی میں کوئی حرج نہ کرے گا۔وھو تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۳۳: مسئولہ اکبر یار خاں باشندہ سوداگری محلہ بریلی سوداگر چشمہ بروز جمعہ ۱۱ ذوالقعدہ ۱۳۳۲ھ
ایك شخص نے ایك قربانی میں تین عــــــہ آدمیوں کے نام جو مرگئے ہیں،کیا،وہ فرماتے ہیں قربانی درست ہے یانہیں؟
الجواب:
قربانی اﷲ عزوجل کے لئے کی،اور اس کا ثواب جتنے مسلمانوں کوپہنچانا چاہا اگر چہ عام امت مرحومہ کو تو قربانی درست ہوگی،اور ثواب سب کو پہنچے گا،اور اگر ان تینوں نے اپنی طر ف سے قربانی کی وصیتیں کی تھیں،تو ہر ایك کے مال سے جدا قربانی لازم ہے۔ ایك قربانی د وکی طرف سے نہیں ہوسکتی اگر کی جائے تو کسی کی طرف سے نہ ہوگی محض گوشت ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۳۴: از سیتاپور ڈاکخانہ خیرآباد مدرسہ نیازیہ مرسلہ شکور اﷲ صاحب ۲۹ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ
زید نے نیت قربانی کی او ر عمرو نے عقیقہ کی نیت،جانور واحد معین میں کرکے جانور حلال کیا اور دونوں نے آپس میں برابر گوشت تقسیم کرلیا،عمرو کا عقیقہ اورزید کی قربانی صحیح ہوئی یانہیں؟
الجواب:
گائے یا اونٹ میں دو سے سات تك شریك ہوسکتے ہیں اور صحیح یہ ہے کہ کسی طرح باہم
عــــــہ: اصل میں بیاض تھی اندازہ سے درست کیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع